اوورسیز پاکستانیزخبریں

”ون نیشن “تنظیم کے عہدیداروں کا اعلان اور تقریب حلف برداری

”ون نیشن “ (One Nation US)کے نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان ، نئے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے

پاکستانی کمیونٹی کی خدمات خلق میں پیش پیش منفرد تنظیم ”ون نیشن “ (One Nation US)کے نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان ، نئے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے

میاں ندیم اسحاق کی جانب سے تنظیم کے نئے صدر آصف بھلی کے انتخاب کا اعلان، تقرری پر خوش آمدید کہا گیا، راجہ طاہر کی جانب سے سبکدوش ہونیوالے صدر میاں ندیم اسحاق کی خدمات کو خراج تحسین
ون نیشن کے صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونیوالی صدر میاں ندیم اسحاق نے نو منتخب صدر آصف بھلی سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا ،تقریب میں تنظیم کے عہدیداران اور ارکان موجود تھے
آصف بھلی نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ”ون نیشن“ کے نئے عہدیداران چئیرمین یاسر ایوب ، وائس چئیرمین مہراب ملہی، وائس چئیرمین عمیر قیصر، سیکرٹری راجہ طاہر، کو سیکرٹری بلال خان ، ٹریژرر وقاص اظہر، کو ٹریژرر امجد علی ، ایونٹ کوارڈی نیٹر محمد کاشان اختر،چوہدری محمد ریاض،محمد وقار، لیڈنگ فیونرل کوارڈی نیٹر میاں ندیم اسحاق ، فیونرل کوارڈی نیٹر ز قمر اقبال اور ذیشان احمدسے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا

”ون نیشن “تنظیم کے عہدیداروں کا اعلان اور تقریب حلف برداری
One Nation US Oath Taking New York

نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات خلق میں پیش پیش منفرد تنظیم ”ون نیشن “ (One Nation US)کے نو منتخب عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے اور نئے عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ ون نیشن کے سبکدوش ہونیوالے صدر میاں ندیم اسحاق کی جانب سے تنظیم کے نئے صدر آصف بھلی کے انتخاب کا اعلان کیا گیا اور انہیں ان کی تقرری پر خوش آمدید کہا گیا۔سیکرٹری راجہ طاہر کی جانب سے سبکدوش ہونیوالے صدر میاں ندیم اسحاق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ون نیشن کے صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونیوالی صدر میاں ندیم اسحاق نے نو منتخب صدر آصف بھلی سے ان کے عہدے کا حلف بھی لیا ۔تقریب حلف برداری میں تنظیم کے عہدیداران اور ارکان موجود تھے ۔
آصف بھلی نے صدر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ”ون نیشن“ کے نئے عہدیداران چئیرمین یاسر ایوب ، وائس چئیرمین مہراب ملہی، وائس چئیرمین عمیر قیصر، سیکرٹری راجہ طاہر، کو سیکرٹری بلال خان ، ٹریژرر وقاص اظہر، کو ٹریژرر امجد علی ، ایونٹ کوارڈی نیٹر محمد کاشان اختر،چوہدری محمد ریاض،محمد وقار، لیڈنگ فیونرل کوارڈی نیٹر میاں ندیم اسحاق ، فیونرل کوارڈی نیٹر ز قمر اقبال اور ذیشان احمدسے بھی ان کے عہدوں کا حلف لیا ۔
واضح رہے کہ سال 2014میں قائم ہونیوالی تنظیم ”ون نیشن “ نیویارک میں ضرورت مند اور بے سہار ا مسلم امریکن کمیونٹی کے انتقال کر جانے والے ارکان کے فیونرل کے انتظامات فری آف کاسٹ کرتی ہے اور و ن نیشن کے زیر اہتمام اب تک دو سو سے زائد فیونرل کے انتظامات کئے جا چکے ہیں ۔ چار سو ارکان پر مشتمل اس تنظیم کے زیر اہتمام نیویارک سمیت گردو نواح کی ریاستوں میں قرآن مجید سمیت اسلامی مقدس کتابوں کے شہید ہونے والے نسخے اکٹھے کئے جاتے ہیں اور ان کی حرمت اور تقدس کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان سپرد خاک کیا جاتا ہے ۔ ون نیشن کے زیر اہتمام ہر سال نیویارک میں میلاد النبی ﷺ کی روحانی محفل کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔
ون نیشن کے نئے عہدیداروں نے س عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ خدمات خلق کے اس سلسلے کو آگے بڑھنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے اور تنظیم کو مزید موثر اور فعال بنائیں گے ۔ انہوں نے کیونٹی ارکان کو بھی ون نیشن میں شامل ہو کر کار خیر میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔

Related Articles

Back to top button