اوورسیز پاکستانیز

پاکولی لیڈرشپ نائٹ ،لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں پاکستانی کمیونٹی کا امریکی قیادت کے ساتھ بھرپور اجتماع

کانگریس مین ٹام شوازی ، ناسا کاونٹی ایگزیکٹو لارا کرن، سفک کاونٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلون،ڈپٹی کاونٹی ایگزیکٹو سفک جان کیمن ،اسمبلی مین فل راموس،بوبی کلوٹی کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز پیش کئے گئے

قونصل جنرل راجہ علی اعجاز کی بطور مہمان خصوصی شرکت، سفک کاو¿نٹی پولیس کمشنر جیرالڈائن ہارٹ کی خصوصی شرکت، ناسا و¿نٹی ایگزیکٹو کی ایما ءپر فرح موذاوالا نے پاکولی کو خصوصی سائٹیشن پیش کی
پاکولی کے زیر اہتمام لیڈر شپ نائٹ کے نام سے لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں اہم امریکی منتخب قائدین اور حکام کے ساتھ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک یادگار تقریب، پاکولی کا اظہار تشکر
امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو کر ان ترقی اور آگے بڑھنے کے ان مواقع کو ضائع نہ کریں کہ جن پر سب کا یکساں حق ہے ، تقریب میں شریک امریکی قائدین کا کمیونٹی پر زور
تقریب میں اعلیٰ امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے

پاکولی لیڈرشپ نائٹ

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ (پاکولی) کے زیر اہتمام گذشتہ ہفتے یہاں ”پاکولی لیڈ ر شپ نائٹ منعقد کی گئی جس میں اعلیٰ امریکی منتخب قائدین سمیت کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر لیڈر شپ ایوارڈز پیش کیا گئے ۔ تقریب میں کانگریس مین ٹام شوازی ، ناسا کاو¿نٹی ایگزیکٹو لارا کرن، سفک کاو¿نٹی ایگزیکٹو سٹیو بیلون،ڈپٹی کاو¿نٹی ایگزیکٹو سفک جان کیمن ،اسمبلی مین فل راموس،بوبی کلوٹی کو انکی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز پیش کئے گئے ۔ تقریب میں قونصل جنرل راجہ علی اعجاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سفک کاو¿نٹی پولیس کمشنر جیرالڈائن ہارٹ بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں ۔ناسا و¿نٹی ایگزیکٹو کی ایما ءپر فرح موذاوالا نے پاکولی کو خصوصی سائٹیشن پیش کی ۔
پاکولی کے زیر اہتمام لیڈر شپ نائٹ کے نام سے لانگ آئی لینڈ (نیویارک) میں اہم امریکی منتخب قائدین اور حکام کے ساتھ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی یہ انتظامات اور پروقار تقریب کے لحاظ سے ایک کامیاب ایوارڈز نائٹ رہی ۔
تقریب میں اعلیٰ امریکی حکام کی جانب سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ وہ ہر وقت ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ ان قائدین کی جانب سے کمیونٹی پر زور دیا گیا کہ وہ امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل ہو کر ان ترقی اور آگے بڑھنے کے ان مواقع کو ضائع نہ کریں کہ جن پر سب کا یکساں حق ہے

پاکولی لیڈرشپ نائٹ

پاکولی کی جانب سے حبیب امریکن بنک کے رضوان قریشی ، کمیونٹی رہنما اویس خان ،اینکر پرسن سلیم احمد ملک ،اے پی پیک کی صبا اعجاز کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر ایوارڈز پیش کئے گئے ۔
تقریب میں عذرا ڈار نے سلیم احمد ملک اور اویس خان کو ،عاصم ملک نے سفک کاو¿نٹی پولیس کمشنر جیرالڈائن ہارٹ کا ، ہمایوں شبیر نے سٹیو بیلون کا، جمال محسن نے کانگریس مین ٹام شوازی ، صوبیہ خان نے رضوان قریشی ، طاہرہ دین نے بوبی کمار کلوٹی کا تعارف کروایا ۔

Related Articles

Back to top button