نیویارک (محسن ظہیر )پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینیئر رکن اور عظیم نظریاتی کارکن استاد باقر نیویارک میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے اور نیویارک سٹی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ استاد باقر جن کا نام الیاس باقر تھا ، چند ہفتے زندگی و موت کی ککشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد ، جمعرات کی شام کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کسی سینئر قائدین سرور چوہدری، اعجاز فرخ ، مدثر چوہدری ، محترمہ عابدہ ستار کی جانب سے استاد باقر کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ استاد باقر کی وفات سے پارٹی ایک عظیم نظریاتی کارکن سے محروم ہو گئی ہے۔
استاد باقر کی نماز جنازہ جمعہ کو مسجد عمر برائٹن بیچ ، بروکلین میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں نیوجرسی میں سپرد خاک کیا جائیگا ۔



