سفیرعاصم افتخار احمد سیکرٹری خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کےلئے نیویارک سے پاکستان روانہ
پاکستان مشن سمیت امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کی جانب سے سفیر عاصم افتخار احمد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا
نیویارک ( اردونیوز) پاکستان کے اقوام متحدہ کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد، عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئے اور جمعہ ،9اکتوبر کو نیویارک سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے جہاں وہ پاکستان کے آئندہ سیکرٹری خارجہ کی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
نیویارک سے روانہ ہونے سے قبل سفیر عاصم افتخار احمد نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ان کےلئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنابڑے اعزاز کی بات ہے اور اپنے عہدے کی معیاد مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہو رہے ہیں اور اسلا م آباد روانہ ہو رہے ہیں کہ جہاں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔
پاکستان مشن سمیت امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کی جانب سے سفیر عاصم افتخار احمد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔



