خبریں

عامر بیگ نے حلقہ ارباب ذوق نیوجرسی کے جنرل سیکرٹری اور شیراز شریف نے جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کا حلف اٹھالیا

پروفیسر خالدہ ظہور کی صدارت میں حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس، واصف حسین واصف نے عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

مشاعرہ میں فرحت ندیم ہمایوں،عامر بیگ ،ٹونی جاوید، اظفر حسن، آفتاب قمر زیدی اور واصف حسین واصف نے اپنا کلام سنا کر داد و تحسین حاصل کی

نیوجرسی (اردو نیوز ) حلقہ ارباب ذوق نیو جرسی کا ماہانہ اجلاس کلب ہاو¿س سوسائٹی ہل پس کاٹوے، نیو جرسی میں 17 فروری کو منعقد ہوا۔ اجلاس سے پہلے گزشتہ اجلاس کی کاروائی پڑھ کر سنائی گئی پھر باقاعدہ اجلاس کا آغاز ہوا ۔اجلاس کی صدارت پروفیسر خالدہ ظہور نے کی جبکہ نظامت کے فرائض شیراز شریف، عامر بیگ اور آفتاب قمر نے سر انجام دئیے۔ اجلاس کے باقائدہ آغاز پرجنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کےلئے واصف حسین واصف نے عامر بیگ اور شیراز شریف سے حلف لیا۔ پھر فرحت ندیم ہمایوںنے اپنی غزل تنقید کے لیے پیش کی جس پر حاضرین مجلس نے اپنی رائے کا کھل کر اظہار کیا۔ آخر میں مشاعرہ منعقد ہوا جس میں عامر بیگ ،ٹونی جاوید، اظفر حسن، آفتاب قمر زیدی، فرحت ندیم ہمایوں اور واصف حسین واصف نے اپنا کلام سنا کر داد و تحسین حاصل کی ۔محترمہ خالدہ ظہور نے اپنے صدارتی خطبہ میں حلقہ کی ادب کے لیے کی گئی کاوش کو سراہا۔حاضرین نے آفتاب قمر زیدی کی اجلاس اور ادب کے لیے خدمات پر سراہا۔ احباب کی رائے میں یہ ایک پروقار تقریب تھی۔

Halqa Arbab e Zouq New Jersey Meeting

Related Articles

Back to top button