نیویارک میں سید میر حسین شاہ کے بھائی پیر سید گل حیدر شاہ بخاری مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا
مسجد بیت الکرم بروکلین میں ہونیوالی فاتحہ خوانی اور دعا میں کمیونٹی کے اہم علماءکرام ، ثناءو نعت خوانان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت

نیویارک میں سید میر حسین شاہ کے بھائی پیر سید گل حیدر شاہ بخاری مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا
مسجد بیت الکرم بروکلین میں ہونیوالی فاتحہ خوانی اور دعا میں کمیونٹی کے اہم علماءکرام ، ثناءو نعت خوانان اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت
نیویارک ( اردو نیوز) ضیاءالامت فاؤنڈیشن امریکہ اور مسجد بیت الکرم بروکلین ( نیویارک ) کے مہتمم اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف دینی شخصیت صاحبزاد ہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی کے بڑے بھائی پیر سید گل حیدر شاہ بخاری جن کا چند ہفتے قبل پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد بیت الکرم میں منعقدہ فاتحہ خوانی میں صاحبزاد ہ پیر سید میر حسین شاہ چشتی نظامی کے زیر اہتمام فاتحہ خوانی میں معروف علماءکرام پیر سید صفدر حسین شاہ ،ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی الحسینی ، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ،سید ہارون انس شاہ ، ڈاکٹر شہباز احمد چشتی ، قاری محمد یونس قادری، علامہ سید آصف علی ظہوری ، مولانا خبیب احمد، نعت خان فیاض خان ، خوانان طارق محمود علوی، محمد اصغر چشتی ، چوہدری جاوید، مرزا انیس بیگ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ فاتحہ خوانی میں ڈاکٹر عبدالواحد سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات او ر ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر پیر سید گل حیدر شاہ بخاری کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن و فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
اس موقع پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں سید میر حسین شاہ نے علماءکرام ، ثناءو نعت خوانان سمیت شرکاءکا شکرئیہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام دوست احباب اور کمیونٹی کے مشکور ہیں کہ جو ان کے غم میں برابر کے شریک ہوئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اپنے بڑے بھائی پیر سید گل حیدر شاہ بخاری کی دین کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ ہم اپنے بھائی کی دینی خدمات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے رہیں گے ۔
تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید شہزاد مصطفی الحسینی ، مخدوم سید تصور الحسن شاہ گیلانی ،سید ہارون انس شاہ ، ڈاکٹر شہباز احمد چشتی ، قاری محمد یونس قادری، علامہ سید آصف علی ظہوری ، مولانا خبیب احمد نے بھی پیر سید گل حیدر شاہ بخاری کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے زندگی بھر اپنی زندگی اللہ اور اللہ کے رسول کریم ﷺ کے احکامات اور تعلیمات کے مطابق گذاری ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
آخر میں انجمن غوثیہ نیویارک کے پیر سید صفدر حسین شاہ نے ختم شریف پڑھا اور سید صفدر حسین شاہ اور سید میر حسین شاہ کی جانب سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔
نوٹ: تازہ اور اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس ا ے



