اوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی امریکہ خواتین ونگ کی سابق صدر بیگم عفت اعجاز فرخ کی صحت یابی کےلئے دعا

اعجاز فرخ نے ان تمام دوست احباب اور پارٹی ساتھیوں کا شکر ئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے ان کی اہلیہ کی خٰریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے امریکہ بھر میں موجود ساتھیوں خالد اعوان ، سرور چوہدری ، میاں بشارت ، مدثر چوہدری ، ڈاکٹرحسن ، شفقت تنویر، ظفرچٹھہ، سیمی اسد ، چوہدری ذوالفقار بسرا، شوکت بھٹہ ، ڈاکٹر محمد شفیق ، راجہ اسد پرویز، قیصر خان ، فریدہ خان ، نثار خان سمیت دیگر نے پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعجاز فرخ کی اہلیہ وپاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے خواتین ونگ کی سابق صدر بیگم عفت فرخ کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت یابی عطاءفرمائیں۔
واضح رہے کہ بیگم عفت اعجاز فرخ گذشتہ ہفتے کوینز ، نیویارک میں واقع گھر میں بیسمنٹ کی سیڑھیاں اترتے ہوئے گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جس کے بعد ایمبولنس کو کال کیا گیا جو کہ انہیں گھر سے اٹھا کر قریبی ہسپتال میں لے گئی ۔بیگم عفت فرخ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی سرجریز ہو گئی ہیں۔چوہدری اعجاز فرخ ۔ جو کہ پاکستان کے دورے پر تھے ، اپنی اہلیہ کے حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کا دورہ مختصر کرکے نیویارک پہنچ گئے ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے ان تمام دوست احباب اور پارٹی ساتھیوں کا شکر ئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے ان کی اہلیہ کی خٰریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔

Related Articles

Back to top button