پاکستان

نیویارک سٹیٹ میں مسلم کمیونٹی علاقے ”اسلام برگ“پر حملے کا منصوبہ ناکام

اپ سٹیٹ نیویارک پولیس کی جانب سے اپ سٹیٹ ، نیویارک میں مسلم کمیونٹی پر حملے کے ایک منصوبے کو قبل از وقت ناکام بنا دیا گیا ، چار سکول سٹوڈنٹس گرفتار، مقدمہ دایر

منصوبے کی اطلاع اس وقت ملی کی کہ جب اپ سٹیٹ ، نیویارک کے گریس آڈیسی اکیڈیمی میں ایک سولہ سالہ طالب علم نے کلاس میں گپ شپ کے دوران مبینہ طور پر سکول شوٹرکے متعلق ذکر کیا
سکول حکام کی جانب سے مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا ، گرفتار افراد پر 23کی تعداد میں آتشی اسلحہ جمع اور تین خود ساختہ بم تیار کرکے رکھنے کا الزام ، ہدف مسلم کمیونٹی کا ایک علاقہ اسلام برگ تھا
اس منصوبے میں ملوث جن چار افراد کو حراست میں لیا گیا ،ان میں19سالہ ونسینٹ ویٹرو مائل، 20سالہ برائن کولانیری اور18سالہ اینڈریو کرائسل شامل ہیں ،کم عمر سٹوڈنٹ کا نام ظاہر نہیں کیا گیا
اور کیلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔برامد کئے جانے والے خود ساختہ بمایف بی آئی کی لیبارٹری میں مزید تحقیق کےلئے بھجوادئیے گئے ہیں ۔
ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذکورہ سٹوڈنٹس نے اسلام برگ کے علاقے کو حملے کے لئے کیوں منتخب کیا تھاجو کہ گریس کے علاقے سے بذریعہ کار تین گھنٹے کی مسافت پر ہے،پولیس چیف پیٹرک پیلہن

نیویارک (محسن ظہیر) اپ سٹیٹ نیویارک پولیس کی جانب سے اپ سٹیٹ ، نیویارک میں مسلم کمیونٹی پر حملے کے ایک منصوبے کو قبل از وقت ناکام بنا دیا گیا ۔منصوبے کی اطلاع اس وقت ملی کی کہ جب اپ سٹیٹ ، نیویارک کے گریس آڈیسی اکیڈیمی میں ایک سولہ سالہ طالب علم نے کلاس میں گپ شپ کے دوران مبینہ طور پر سکول شوٹرکے متعلق ذکر کیا ۔ اس سکول سٹوڈنٹس کی بات پر اس کے کلاس فیلو کو تشویش لاحق ہوئی اور انہوں نے اس بات کی اطلاع سکول حکام کو دی ۔سکول حکام کی جانب سے مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے ممکنہ خطرے کا پتہ چلانے کے لئے تشویش شروع کی جس کے بعد معلوم ہوا کہ مذکورہ سٹوڈنٹ اور اس کے تین ساتھیوں نے 23کی تعداد میں آتشی اسلحہ جمع اور تین خود ساختہ بم تیار کررکھے تھے اور ان کا ہدف مسلم کمیونٹی کا ایک علاقہ اسلام برگ تھا۔
اس منصوبے میں ملوث جن چار افراد کو حراست میں لیا گیا ،ان میں19سالہ ونسینٹ ویٹرو مائل، 20سالہ برائن کولانیری اور18سالہ اینڈریو کرائسل شامل ہیں ۔ان تمام افراد کا تعلق روچیسٹر (نیویارک) سے ہے ۔عدالتی دستاویزات کے مطابق مذکورہ افراد پر ہتھیار رکھنے اور منصوبے بندی کے الزامات کے تحت کیس دائر کر دیا گیا ہے ۔ مذکورہ منصوبے کی تفصیل مقامی پولیس چیف پیٹرک پیلہن نے میڈیا کو بتائی ۔ مذکورہ ملزمان میں سے کم عمر بچے کی ضمانت ایک ملین ڈالرز جبکہ دیگر تین بالغ ملزمان کی زر ضمانت 50ہزار ڈالرز مقرر کی گئی ہے ۔
پولیس چیف پیٹرک پیلہن کے مطابق چاروں ملزمان ایک ماہ سے حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ ملزمان کے کلاس فیلو حکام کو مطلع نہ کرتے تو مبینہ حملے کی صورت میں لوگوں کی جانوںکا ضیاع ہو سکتا تھا۔تفتیش کے دوران پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر23شاٹ گن اور رائفل برامد کیں۔ پولیس حکام نے تین گھر پر بنائے جانے والے خود ساختہ بم بھی برامد کئے جن میںسفید پاو¿ڈر اور کیلوں کا استعمال کیا گیا تھا۔برامد کئے جانے والے خود ساختہ بمایف بی آئی کی لیبارٹری میں مزید تحقیق کےلئے بھجوادئیے گئے ہیں ۔
پولیس چیف پیٹرک پیلہن کے مطابق ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذکورہ سٹوڈنٹس نے اسلام برگ کے علاقے کو حملے کے لئے کیوں منتخب کیا تھاجو کہ گریس کے علاقے سے بذریعہ کار تین گھنٹے کی مسافت پر ہے تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کے مقاصد جاننے کے لئے ان کے الیکٹرونک آلات سمیت دیگر اشیاءکا جائزہ لے رہے ہیں ۔
اسلام برگ ، اپ سٹیٹ نیویارک کی ڈیلا وئیر کاو¿نٹی میں 60ایکٹر اراضی پر مشتمل علاقہ ہے ۔گذشتہ سالوں کے دوران متعد د بار اسلام مخالف گروپوں کی جانب سے اس علاقے کو ہدف اور تنقید کا شکار بنایا جاتا رہا ہے ۔ مسلم آف امریکہ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ حملے کی خبر سے کمیونٹی میں تشویش اور پریشانی کی لہر دوڑی ہے ۔

Police Arrest Four Suspects for Plot to Attack Islamberg in New York

Related Articles

Back to top button