پاکستان
عمران خان سے پرویز الٰہی کی مونس الٰہی کے ہمراہ اہم ملاقات
ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے
اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی ، وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ اور ایم این اے چوہدری مونس الٰہی نے اہم ملاقات کی ۔اس ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کی تیمار داری کےلئے انکی رہائشگاہ پر تشریف لانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر اعظم کو پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے افتتاح کی دعوت دی۔ اس موقع پرملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Pervaiz Elahi along with Moonis Elahi meets Imran Khan