بین الاقوامی

جرسی سٹی کے کونسل مین”مائیکل ین“ کا کرونا سے انتقال ، پیٹرسن کے مئیر بھی کرونا کا شکار

جرسی سٹی کہ جہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی بڑی تعدادمیں بستی ہے ، نے بھی کونسل مین ”مائیکل ین “ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے

نیوجرسی (اردو نیوز ) امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر جرسی سٹی کے کونسل مین مائیکل ین ، کرونا وائرس کا شکا ر ہو کر انتقال کر گئے ۔وارڈ ”ڈی“ کے نمائندہ کونسل مین مائیکل ین کی دو ہفتے قبل طبیعت خراب ہوئی اور بخار اور سانس کی تکلیف کے امراض کا سامنا شروع ہوا جس کے بعد انہیں جرسی سٹی میڈیکل سنٹرمیں داخل کروادیا گیا۔ ڈیڑھ ہفتے علاج کے بعد ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی اور وہ انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 65سال تھی ۔
جرسی سٹی کے مئیر سٹیون فلپ نے کونسل مین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جرسی سٹی کہ جہاں پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی بڑی تعدادمیں بستی ہے ، نے بھی کونسل مین ”مائیکل ین “ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جرسی سٹی ایک مدبر اور کمیونٹی دوست سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے ۔

دریں اثناءجرسی سٹیٹ کے پیٹرسن کے مئیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کا رزلٹ پازیٹو آیا ہے ۔

Jersey City Councilman Michael Yun

Related Articles

Back to top button