صحافی سید زاہد شہباز علیل ، میری لینڈ کے ہسپتال میں داخل
زاہد شہباز پاکستان میں چھوٹے بھائی کے انتقال کی اطلاع ملنے پر بیٹی کے پاس میری لینڈ چلے تھے ، میری لینڈ میں اچانک طبیعت خراب ہوئی
پاک وطن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سید زاہد شہباز پاکستان میں چھوٹے بھائی کے انتقال کی اطلاع ملنے پر بیٹی کے پاس میری لینڈ چلے تھے ، میری لینڈ میں اچانک طبیعت خراب ہوئی
سید زاہد شہباز کے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے جبکہ دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ سید زاہد شہباز کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن سینئر صحافی اور پاک وطن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سید زاہد حسین شہباز شدید علیل ہو گئے ہیں اور امریکی ریاست میری لینڈ کے ہسپتال میں داخل ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ سید زاہد حسین شہباز ، گجرات ، پاکستان میں اپنے چھوٹے بھائی کی وفات کی اطلاع ملنے پر میری لینڈ اپنی صاحبزادی کے پاس چلے گئے ہیں ۔ میری لینڈ میں قیام کے دوران جمعہ کو انہیں سٹروک ہوا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں میری لینڈ کے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں داخل کر لیا اور ان کا علاج جاری ہے ۔
سید زاہد شہباز کے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ان کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے جبکہ دوست احباب اور کمیونٹی کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ سید زاہد شہباز کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سید زاہد شہباز کے چھوٹے بھائی سید آفتاب حسین شاہ جنگی ( مدینہ سیداں والے) ، پاکستان میں انتقال کر گئے تھے ۔چھوٹے بھائی کی وفات پر زاہد شہباز ، سوگوار اور غمگین تھے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نیویارک: صحافی سید زاہد حسین شہباز کو صدمہ،گجرات ، پاکستان میں چھوٹے بھائی آفتاب حسین شاہ کا انتقال



