پاکستان

جسٹن ٹروڈو دوسری بار کینیڈا کے وزیراعظم منتخب

الیکشن میں جسٹس ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد اب حکومت بنانے کا بہترین موقع بھی اسی جماعت کے پاس ہے

کینیڈا نے نفاق اور منفی چیزوں کو، کٹوتیوں اور درشتی کو مسترد کردیا، انہوں نے ترقی پسند ایجنڈے اور موسمیاتی تبدیلیوں پر کام کو منتخب کیا۔جسٹن ٹروڈو کا کامیابی کے بعد بیان
کنزرویٹو پارٹی نے جسٹن ٹروڈو کو ایک نوٹس بھیج دیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو جب آپ کی حکومت گرے گی قدامت پسند تیار ہوں گے اور کامیاب ہوں گے،اینڈریو شیر

ٹورنٹو (اردو نیوز ) جسٹن ٹوروڈو دوسری بار کینیڈا کے وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں تاہم وہ پہلی ٹرم جیسی اکثریت حاصل نہیں کر سکے ۔کینیڈا میں بسنے والی پاکستانی کینیڈین کمیونٹی جس کی اکثریت ٹروڈو کی حمایتی تھی، نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔کینیڈا میں ہونیوالے الیکشن میں جسٹس ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی ہیں جس کے بعد اب حکومت بنانے کا بہترین موقع بھی اسی جماعت کے پاس ہے۔البتہ اکثریت اراکین سے محروم ہونے کے بعد اب اسے کسی بھی قانون سازی کی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں ایک اپوزیشن جماعت پر انحصار کرنا پڑے گا۔
کینیڈا کے حالیہ انتخابات میں انتہائی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا اور منگل کی صبح تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق لبرل پارٹی 157 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جبکہ 338 نشستوں کے ایوان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 170 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق انتخابی نتائج پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سیاسیات کے ایک پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’یہ نتائج جسٹس ٹروڈو کے لیے بہت بڑی کامیابی ہیں کیوں کہ انتخابات سے پہلے انہیں ماضی کی کچھ تصاویر کے باعث تنازعات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کسی کو بھی ان کو اکثریت ملنے کی توقع نہیں تھی‘۔
مذکورہ کامیابی پر بیان دیتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ آج کی رات کینیڈا نے نفاق اور منفی چیزوں کو مسترد کردیا، انہوں نے کٹوتیوں اور درشتی کو مسترد کردیا، انہوں نے ترقی پسند ایجنڈے اور موسمیاتی تبدیلیوں پر کام کو منتخب کیا۔اپنی تقریر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ لوگ جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا جان لیں کہ ہم آپ کے لیے ہر روز کام کریں گے ہم ہر ایک کے لیے حکومت کریں گے’۔
تاہم دوسری جانب ان کے حریف اینڈریو شیر کا کہنا تھا کہ ’جسٹن ٹروڈو کی پوزیشن 2015 کے انتخابات کے مقابلے میں کمزور ہوگئی ہے اور آج کنزرویٹو پارٹی نے جسٹن ٹروڈو کو ایک نوٹس بھیج دیا ہے کہ جسٹن ٹروڈو جب آپ کی حکومت گرے گی قدامت پسند تیار ہوں گے اور کامیاب ہوں گے’۔
47 سالہ کینیڈین وزیراعظم کو انتخابی مہم کے آخری لمحات میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی مکمل حمایت حاصل تھی جن کی نظر میں وہ دنیا کی بڑی جمہوریتوں کے کچھ ا?خری ترقی پسند رہنماو¿ں میں سے ہیں۔
انتخابات سے قبل سیاسی مبصرین کینیڈین وزیراعظم کے ایک اور دورِ اقتدار کی پیش گوئی کررہے تھے لیکن اسی دوران ان کی انتخابی مہم کو ان کی سیاہ چہرے والی تصویر سے سخت دھچکا پہنچا تھا جبکہ ایک بڑی تعمیراتی کمپنی سے منسلک بدعوانی کے معاملے کے حوالے سے بھی ان پر تنقید کی جارہی تھی۔

Justin Trudeau, canadian elections

Related Articles

Back to top button