اوورسیز پاکستانیز

اسلم ڈھلوں کے بڑے بھائی چوہدری اشرف ڈھلوں مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا

امام اسامہ احمد اور امام طاہر کوکائی نے مرحومین کو ایصال ثواب کے حوالے سے خصوصی بیان کیا جبکہ امام احمد علی نے مرحوم کے لئے خصوصی دعا کروائی

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک (PAANY)کے چئیرمین چوہدری اسلم ڈھلوں کے بڑے بھائی چوہدری اشرف ڈھلوں جن کا گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال ہو گیا تھا ، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے یہاں فاتحہ خوانی اور دعا کا اہتما م کیا گیا ۔آشیانہ سنٹر میں ہونیوالی فاتحہ خوانی میں کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مکی مسجد بروکلین کے امام اسامہ احمد اور نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیپلن، امام طاہر کوکائی نے مرحومین کو ایصال ثواب کے حوالے سے خصوصی بیان کیا جبکہ امام احمد علی نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی ۔
فاتحہ خوانی کے شرکاءنے اسلم ڈھلوں سے اظہار تعزیت کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور کے درجات بلند فرمائیں۔اسلم ڈھلوں نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

VIDEO

 

Related Articles

Back to top button