پاکستان

مئیرنیویارک ایرک ایڈمز کی پاکستانی کمیونٹی قائدین سے اہم ملاقات، متاثرین سیلاب سے یکجہتی

سٹی ہال میں ہونیوالی ملاقات میں مئیرسے کمیونٹی کی مختلف اہم تنظیموں کے اہم قائدین نے تفصیلی ملاقات کی ، کمیونٹی معاملات سے مسائل سے آگاہ کیا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے سٹی ہال میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی مختلف اہم تنظیموں کے قائدین اور کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات ڈاکٹر پرویز اقبال ، اسد چوہدری ، ڈاکٹر ڈوگر، سید عدنان بخاری ، پرویز صدیقی ، پرویز ریاض ، محمد رضوی ، کاشف حسین، بازہ روحی،ڈپٹی انسپکٹر عدیل رانا، ڈیٹیکٹو روحیل خالد، محمد باہی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مئیر ایڈمز کے ہمراہ کمشنر کمیونٹی افئیرز فریڈ کرائز مین ، کمشنر اوتھ عاصم رحمان ، سینئر ایڈوائزر احسن چغتائی اور پروگرام کوارڈی نیٹر عطیہ شہناز سمیت سٹی حکام بھی موجود تھے ۔

Mayor New York Eric Adams Meets Pakistani Community Leaders
Mayor New York Eric Adams Meets Pakistani Community Leaders

 

ملاقات میں مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین کا ان کی سپورٹ کا شکرئیہ ادا کیا ۔ انہیں سٹی انتظامیہ کی جانب سے لئے جانے والے اقدام اور اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا ۔ مئیر ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین سے کمیونٹی کے معاملات و مسائل تفصیل سے معلوم کئے اور یقین دلایا کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل اور کمیونٹی کے لئے آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کے مواقع کو یقینی بنائیں گے ۔اس موقع پر مئیر ایرک ایڈمز نے پاکستانی امریکن کمیونٹی قائدین سے پاکستان میں سیلاب کی صورتحال بھی معلوم کی اور سیلاب متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

کمیونٹی قائدین نے مئیر ایرک ایڈمز کا سٹی ہال میں دعوت اور ملاقات پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ مئیر اور ان کی انتظامیہ ، کمیونٹی سے اپنے رابطے کے سلسلے کو جاری رکھے گی ۔

Mayor Eric Adams, Pakistani American Community, Floods in Pakistan

Related Articles

Back to top button