خبریں

نیویارک میں MillanUS.com کے24 ویں تقریب رشتہ کی تیاریاں مکمل

بے شمار تعلیم یافتہ سنگل نوجوانوں کی رجسٹریشن،سنگل مسلمانوں کی ملاقات کرانے والی آرگنائزیشن ” ملن“ کی تقریب اتوار27 اکتوبر کو ہوگی

نیویارک(اردو نیوز) تعلیم یافتہ سنگل مسلمانوں کی اسلامی اقدار کے ساتھ ملاقات کرانے والی آرگنائزیشن کی اگلی تقریب رشتہ اسی اتوار27اکتوبر کو انتہائی منظم طریقے سے لانگ آئی لینڈ کے ایک خوبصورت بینکوئیٹ ہال میں ہوگی۔ تقریب میں نیویارک ،نیو جرسی کے علاوہ دور کی ریاستوں سے بھی سنگل نوجوان ویب سائٹwww.millanus.com پر تیزی سے رجسٹریشن کروا رہے ہیں۔ ہر بار کی طرح ملن کی تقریب رشتہ کا آغاز صبح گیارہ بجے نوجوانوں کے تعارف سے ہوگا۔ سوشل آور اور آئس بریکنگ گیم کے ذریعہ سنگل مسلمانوں کو ایک دوسرے سے مانوسیت اور سمجھنے میں سہولت پیدا کرتی ہے۔ لنچ کے دوران فیملی ممبران بھی سنگل نوجوانوں سے گفتگو کر سکتے ہیں۔
ملن کے رضا کار پوری تقریب کو انتہائی خوش اسلوبی سے آگے بڑھاتے ہیں اور لڑکے لڑکیوں کو گروپ اور انفرادی ملاقات میں بھی مدد دیتے ہیں۔ کسی کو پسند آنے پر اپنے رابطہ معلومات کے تبادلے کرتے ہیں۔ ملن یو ایس ڈاٹ کام واحد پرائیویٹ آرگنائزیشن ہے جو2007 سے ہر سال دوبارہ سنگل مسلمانوں کی شادی کے مقصد سے ملاقات کرواتی رہی ہے۔ ملن کے توسط سے اب تک دو ہزار سے زائد سنگل متعارف کروائے جا چکے ہیں۔ اور گزشتہ تقاریب رشتہ سے بے شمار سنگل شادی شدہ ہو چکے ہیں۔

MillanUS.com

Related Articles

Back to top button