خبریں

میرپور میں ائیرپورٹ تعمیر کیا جائے ، برطانیہ کی سابق مئیر عشرت ناز کا مطالبہ

وزیر اعظم عمران خان پانچ فروری کو اپنے دورہ آزاد کشمیر کے موقع پر میر پور میں ائیرپورٹ کی تعمیر کا اعلان کریں

لندن (امجد چوہدری سے ) برطانیہ کے ایک بڑے ٹاون سلو (slough)کی سابق کشمیری نژاد برطانوی مئیر عشرت ناز نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ میر پور میں ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کریں ۔ عشرف ناز کا یہ مطالبہ وزیر اعظم عمران خان کے پانچ فروری کو ہونےو الے دورہ کشمیر سے پہلے سامنے آیا ہے۔ عشرت ناز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اوورسیز میں لاکھوں اوورسیز کشمیری بستے ہیں جو کہ بڑی تعداد میں اپنے وطن کے دورے پر جاتے رہتے ہیں ۔ ا س صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے میر پور میں ائیرپورٹ تعمیر کیا جائے اور اوورسیز کشمیری کمیونٹی مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ کشمیر کے دوران اس منصوبے کا اعلان کریں ۔ہم امید کرتے ہیں کہ پانچ فروری کو کوٹلی، آزاد کشمیر میں عمران خان، ایئرپورٹ کے منصوبے کا اعلان بھی کریں گے ۔

Related Articles

Back to top button