پاکستان

حکومت اور اپوزیشن میں انتہا درجے کی دوریاں ہیں ایسا کبھی بھٹو اور ایوب دور میں بھی نہیں ہوا تھا، مجیب الرحمان شامی

کشمیر کے معاملے میں بھارت کسی طرح سے مفاہمت کرنے کو راضی نہیں،مجیب الرحمان شامی

پاکستان میں میڈیا کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور اظہار رائے کی آزادی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کافی بہتر ہے، مجیب الرحمن شامی کا انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس سے خطاب

جدہ (رپورٹ: وسیم خان )پاکستان میں میڈیا کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں اور اظہار رائے کی آزادی خطے کے دیگر ممالک کی نسبت کافی بہتر ہے. ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمن شامی نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کی طرف سے منعقدہ ایک آن لائن تربیتی نشست سے کیا۔ دنیا بھر کے 20 سے زائد ممالک سے پاکستانی صحافیوں نے بھرپور شرکت کی۔
نشست کے مہمان خصوصی مجیب الرحمٰن شامی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات معاشی طور پر بہتری کی طرف گامزن ہیں۔کشمیر کے معاملے میں بھارت کسی طرح سے مفاہمت کرنے کو راضی نہیں، چائنہ کے معاملے میں بھی معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن میں انتہا درجے کی دوریاں ہیں ایسا کبھی بھٹو اور ایوب دور میں بھی نہیں ہوا تھا۔
پاکستانی افواج اور  عدلیہ کے خلاف حدود میں رہتے ہوئے بات کی جاسکتی ہے مگر رسوا کرنے کی آزادی نہیں ہونی چاہیے۔ معزز مہمان کی طرف سے ان سوالات کے جوابات انتہائی خوش اسلوبی سے دیئے گئے.
چیئرمین ندیم طفیل، وائس چیئرمین وسیم چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری مہوش خان، جوائنٹ سیکرٹری سرفراز فرانسس، لیگل ایڈوائزر عامر صدیق، شاھد ملک، وسیم خان، جاوید عظیمی، شاھد گھمن، نواز خان، شاہین جاوید، فرحت نواز و دیگر نمایاں تھے۔ ایسوسی ایشن کی طرف سے مجیب الرحمٰن شامی کو تنظیم کا سرپرست اعلی نامزد کیا گیا۔فرانس میں موجود جنرل سیکرٹری ایاز محمود نے نشست کے آخر میں ایسوسی ایشن کی طرف سے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button