بین الاقوامیخبریں
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نیویارک پہنچ گئے
وزیر ریلوے کو نیویارک کے جان ایف کینیڈ ی ائیرپورٹ پر قونصل جنرل عامر اتوزئی نے خوش آمدید کہا
نیویارک (اردو نیوز ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ان کا قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، مسلم لیگ (ن) نیویارک یوتھ ونگ کے خرم ملک نے استقبال کیا اور انہیں امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا۔حنیف عباسی چند روز نیویارک میں قیام کریں گے اور اس دوران اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ وہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان سے بھی ملاقات کریں گے ۔
حنیف عباسی کے اعزاز میں پاکستان قونصلیٹ میں استقبالیہ رکھا گیا تھا لیکن ان کی پرواز کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے وہ نیویارک تاخیر سے پہنچے جس کی وجہ سے ان کے استقبالیہ کو منسوخ کر دیا گیا ۔
تفصیل کے لئے اردو نیوز یو ایس اے وزٹ کرتے رہیں



