اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے عظیم دوست سینیٹر ہوزے پرالٹا انتقال کر گئے

انتقال سے صرف تین روز قبل بھی انہوں نے نیویارک میں جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شرکت اور خطاب کے موقع پر مسلم کمیونٹی سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا

نیویارک (اردو نیوز ) نیویارک میں پاکستانی و مسلم امریکن کمیونٹی کے عظیم دوست سینیٹر ہوزے پرالٹا 47سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔نائن الیون کے بعد سینیٹر پرالٹا ہمیشہ مسلم امریکن کمیونٹی کے ساتھ رہے اور اپنے انتقال سے صرف تین روز قبل بھی انہوں نے نیویارک میں جشن میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں شرکت اور خطاب کے موقع پر مسلم کمیونٹی سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی نے سینیٹر پرالٹا کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا اور کہا ہے کہ وہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے

Related Articles

Back to top button