اوورسیز پاکستانیز

پی آئی اے کی ایک سال سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد لاہور سے مسقط اور سیالکوٹ سے شارجہ کے لئے پروازیں بحال

مسقط اور شارجہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا اعلان قومی ائیرلائینز کے پریذیدنٹ ائیر مارشل ارشد ملک نے اپنے ایک اعلامیہ میں کیا

کراچی (اردو نیوز ) پاکستان کی قومی ائیرلائینز پی آئی اے نے ایک سال سے زائد عرصے کے وقفے کے بعد مسقط (اومان ) اور شارجہ کے لئے اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں ۔ ان پروازوں کا ایک سال سے زائد عرصہ قبل معطل کر دیا گیا تھا۔ مسقط اور شارجہ کے لئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا اعلان قومی ائیرلائینز کے پریذیدنٹ ائیر مارشل ارشد ملک نے اپنے ایک اعلامیہ میں کیا ۔

President PIA Air Marshal Arshad Malik

لاہور مسقط پرواز کے لئے پی آئی اے کا اے320ائیرکرافٹ استعمال کیا جائے گا ۔لاہور سے پی آئی اے کی پرواز ہفتے میں دو دن ہفتے اور اتوار کو جایا کرے گی ۔مسقط کے ساتھ ساتھ ائیرلائیز کی جانب سے سیالکوٹ سے شاارجہ کی پرواز بھی بحال کر دی گئی ہے جو کہ ہر منگل اور جمعرات کو جایا کرے گی ۔
پی آئی اے کے پریذیڈنٹ ائیرمارشل ارشد ملک نے ائیرلائینز کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسافروں کو بہتر سے بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

PIA Flights for Musqat and Sharjah

Related Articles

Back to top button