پاکستان

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں عدیل رانا، مصباح نور اور محمد علی کی ترقیاں

عدیل رانا کو انسپکٹر، مصباح نور کو ڈپٹی انسپکٹر اور محمد علی کو لیفٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، کمیونٹی کی مبارکباد

نیویار ک (محسن ظہیر ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تین پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کی اہم عہدوں پر ترقی ہوئی ہے ۔ ڈپٹی انسپکٹر کے عہدے پر تعینات عدیل رانا کو ترقی دے کر انسپکٹر بنا دیا گیا ہے جبکہ کیپٹن مصباح نور ڈپٹی انسپکٹر بن گئے ہیں ۔ سارجنٹ محمد علی کو ترقی دے کر لیفٹنٹ بنا دیا گیا ہے ۔عدیل رانا، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے پاکستانی امریکن ہیں۔مصباح نورنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں عدیل رانا کے بعد اب ڈپٹی انسپکٹر جیسے اہم عہدے پر پہنچنے والے دوسرے پاکستانی امریکن بن گئے ہیں ۔

نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے چند ہفتے قبل عدیل رانا کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کا عندئیہ دیا گیا تھا۔ پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پولیس آفیسرز کی جانب سے عدیل رانا کو انسپکٹر اور مصباح نور کو پروموش ملنے پر مبارکباد دی گئی ہے اور ان کے لئے پرخلوص اور نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

انسپکٹر عدیل رانا ، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور اور محمد علی کو ایک خصوصی تقریب میں میں ان کے پروموشن سرٹفکیٹ پیش کئے گئے اور نئے عہدوں کے بیج لگائے گئے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button