وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے وفد سے ملاقات
PM Shehbaz Sharif Meets PML-N USA Delegation in New York, Urges Overseas Support for Pakistan’s Progress
پاکستان کی حکومت ملک کو داخلی اور خارجی محاذ پر کامیاب و کامران بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے اور اوورسیز کمیونٹی ، ان کوششوں کو اپنے طور پر سپورٹ کرے ، شہباز شریف
وزیر اعظم شہبا ز شریف سے وفد میں پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ ، سابق رکن قومی اسمبلی بیگم شکیلہ لقمان ، لیگی عہدیداران روحیل ڈار، رانا سعید، احمد جان ، اعجاز بٹ ، راجہ رزاق، تنویر چوہدری ، جاوید خان ،عزیز بٹ ، پرویز اختر، ناصر بٹ ، راجہ ظفر اقبال ، دانش جمشید ملک، یاسین بھٹی ،تاج خان ،محمدسلیم،سمیت دیگر نے ملاقات کی
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر اپنے دورہ اقوام متحدہ کے دوران پہلے روز صرف مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران سے ملاقات کی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور کمیونتی کے کے کسی قابل ذکر رکن کو ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا
نیویارک ( اردو نیوز) وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے وفد نے نیویارک میں ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اقوام متحدہ اور امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔ وفد میں پاکستان بیت المال کے مینیجنگ ڈائریکٹر کیپٹن (ر) خالد شاہین بٹ ، سابق رکن قومی اسمبلی بیگم شکیلہ لقمان ، لیگی عہدیداران روحیل ڈار، رانا سعید، احمد جان ، اعجاز بٹ ، راجہ رزاق، تنویر چوہدری ، جاوید خان ،عزیز بٹ ، پرویز اختر، ناصر بٹ ، راجہ ظفر اقبال ، دانش جمشید ملک،یاسین بھٹی ، محمدسلیم،تاج خان سمیت دیگر نے ملاقات کی ۔ انہوں نے میاں شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر وفاقی وزراءاسحاق ڈار اور عطاءاللہ تارڑکے علاوہ پاکستان اوورسیز کمیشن کے چئیرمین سید قمر رضا بھی موجود تھے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا لیگی وفد سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے ۔ انہوں نے پاکستانی مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران سے کہا کہ امریکہ میں شب وروز محنت اور اپنے کردار سے ملک و قوم کا نام روشن کریں ۔ وزیر اعظم نے وفد کے ارکان سے کہا کہ پاکستان کی حکومت ملک کو داخلی اور خارجی محاذ پر کامیاب و کامران بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کررہی ہے اور اوورسیز کمیونٹی ، ان کوششوں کو اپنے طور پر سپورٹ کرے ۔
لیگی وفد کا کہنا تھا کہ وہ دعا گو ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ اقوام متحدہ کامیاب رہے اور وہ مسلہ کشمیر ، غزہ سمیت دیگر اہم عالمی امور پر پاکستان کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کریں ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر اپنے دورہ اقوام متحدہ کے دوران پہلے روز صرف مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے عہدیداران سے ملاقات کی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا اور کمیونتی کے کے کسی قابل ذکر رکن کو ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا ۔
امریکہ میں تین سے زائد سالوں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس ا ے مکمل طور پر غیر متحرک ہے اور اس کا سیاسی وجود نہ ہونے کے برابر ہے اور نہ ہی پارٹی کے پلیٹ فارم سے گذشتہ تین سے زائد سالوں سے کوئی قابل ذکر سرگرمی ہو رہی ہے ۔
کمیونٹی ارکان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ امریکہ کے دوران خود کو پاکستان کا وزیر اعظم ثابت کرنا چاہئیے ، نہ کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وزیر اعظم کے طور پر کردار ادا کرنا چاہئیے ۔دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نیویارک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 26ستمبر کو میاں شہباز شریف کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔
PM Shehbaz Sharif Meets PML-N USA Delegation in New York, Urges Overseas Support for Pakistan’s Progress



