اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

امریکہ میں جلا وطنی کاٹنے والے بابر غوری کی پاکستان واپسی

بابر غوری کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کے قوانین، ریاست کے خلاف بغاوت، منی لانڈرنگ اور دیگر سنگین الزامات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں

کراچی (اردونیوز ) ماضی میں متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما ،سابق سینیٹر ، وفاقی وزیر اور مابابر خان غوری کو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔انہیں امریکہ سے پاکستان واپسی پر پیر کی رات ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بابر غوری کی سات سال بعد وطن واپسی پر مبصرین کا خیال ہے کہ انہیں کوئی اہم ذمے داری سونپی جاسکتی ہے۔بابر غوری نے اپنے وکیل کے ذریعے ان مقدمات اور ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔پاکستان جانے سے قبل بابر غوری نے نیویارک میںمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں سیاست ترک کررکھی ہے ۔

بابر غوری کا نام کراچی کی سیاست میں اہم رہا ہے۔ان کے خلاف پاکستان میں انسدادِ دہشت گردی کے قوانین، ریاست کے خلاف بغاوت، منی لانڈرنگ اور دیگر سنگین الزامات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں۔ لیکن وہ گزشتہ سات برس سے بیرونِ ملک مقیم تھے۔

بابر غوری کے خلاف احتساب عدالت میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزام کے تحت ریفرنس بھی زیرِ سماعت ہے۔ بابر غوری پر قومی خزانے کو تین ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے اور اس مقدمے میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

Babar Khan Ghauri

Related Articles

Back to top button