اوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی امریکہ کا میاں اسد جمیل ، قائم علی شاہ اور جہانگیر بٹر سے اظہار تعزیت

چوہدری اعجاز فرخ کی قیادت میں منعقدہ زوم اجلاس میں میاں اسد جمیل سے ان کے والد، قائم علی شاہ سے ان کی صاحبزادی اور جہانگیر بٹر سے انکے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت

چوہدری سرور، شوکت بھٹہ، چوہدری مدثر،سیمی اسدذوالفقار بسرا، زاہد بھٹی ،بیگم عفت فرخ، زوہیب حسین ، وقار رضوی ، سلمان ظفر ، لیاقت افضل خان ، رانا احمد، راجہ اسد، میاں اسد جمیل راشدہ گانچھی، ابراراعظم، سید شہبازعلی شاہ سمیت دیگر کی شرکت

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کی جانب سے پارٹی کے اہم قائدین اور ساتھیوں جن کے عزیز و اقارب کا گذشتہ دنوں انتقال ہوا، سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔ اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعجاز فرخ کی قیادت میں زوم پر خصوصی تعزیتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امریکہ بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس کے عہدیداران اور ساتھیوں چوہدری سرور، شوکت بھٹہ، چوہدری مدثر،سیمی اسدذوالفقار بسرا، زاہد بھٹی ،بیگم عفت فرخ، زوہیب حسین ، وقار رضوی ، سلمان ظفر ، لیاقت افضل خان ، رانا احمد، راجہ اسد، میاں اسد جمیل راشدہ گانچھی، ابرار اعظم، سید شہبازعلی شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاءنے پیپلز پارٹی اوہائیو کے صدر میاں اسد جمیل سے ان کے والدحاجی جمیل مرحوم ،سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ان کی صاحبزادی محترمہ نجمہ شاہ اور پیپلز پارٹی یو ایس اے کے فنانس سیکرٹری جہانگیر بٹر سے انکے بھائی حاجی توقیر اسلم بٹر کی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
چوہدری سرور، شوکت بھٹہ، چوہدری مدثر،سیمی اسدذوالفقار بسرا، زاہد بھٹی ، زوہیب حسین ، بیگم عفت فرخ ،وقار رضوی ، سلمان ظفر ، لیاقت افضل خان ، رانا احمد، راجہ اسد، میاں اسد جمیل راشدہ گانچھی، ابرار اعظم، سید شہبازعلی شاہ نے کہا کہ ہم میاں اسد جمیل ، قائم علی شاہ اور جہانگیر بٹر کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں اور انہیں صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔

 

PPP USA express condolence with Qaim Ali Shah, Mian Asad Jameel and Jahangir Buttar

Related Articles

Back to top button