بین الاقوامی

پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کا مسرف خلیل سے اظہار تعزیت

ان کی اہلیہ کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی روح کی مغفرت اور دراجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں

جدہ سے(ملک عاصم اعوان)سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاک سعودی فرینڈز شپ فورم کے چیئرمین چوہدری خالد رشید اور جنرل سیکریٹری قاری محمد آصف۔ سینئر ایڈوائزر اسرار خان اور سینئر صحافی ملک عاصم اعوان نے بدھ کی شام کوسینئر صحافی اورروزنامہ جسارت کے بیوروچیف برائے سعودی عرب سید مسرت خلیل سے انکے گھر پر ملاقات کی۔اور ان کی اہلیہ کی بڑی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت کااظہارکرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی روح کی مغفرت اور دراجات کی بلندی کے لئے دعائیں کیں۔ مسرت خلیل کی اہلیہ کی ہمشیرہ گذشتہ دنوں جدہ میں کار کے ایک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں انھیں فوری طورکنگ فہد جنرل ہاسپتال داخل کیا گیا ان کے ہمراہ کار میں ان کے شوہر انیس فاروقی اور ڈرائیور قاری افضل بال بال بچ گئے تھے مگرمرحومہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کنگ فہد ہاسپٹل میں چار ماہ زیر علاج رہتے ہوئے قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔ ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور تدفین مکہ المکرمہ کے تاریخی قبرستان جنت المعلاہ میں ہوئی اور آخر میں سینئر صحافی مسرت خلیل نے پاک سعودی فرینڈشپ فورم کے وفد کا اور سینئر صحافی ملک عاصم اعوان کا شکریہ ادا کیا۔

Pak Saudi Friendship Forum

Related Articles

Back to top button