نیویارک ( محسن ظہیر سے ) پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی نیویارک سٹی میں پاکستان ڈے پریڈ کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قومی جوش و جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔
پاکستان ڈے پریڈ کے دوران پاکستانی پرچم ہر سو لہراتے رہے، جبکہ مختلف فلوٹس اور گروپس کے ذریعے پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور قومی تشخص کے رنگ نمایاں کیے گئے۔ شرکاءنے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا اظہار کیا۔
پریڈ کے گرینڈ مارشل معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر پرویز اقبال تھے، جبکہ پریڈ کمیٹی کے عہدیداران اور کمیونٹی رہنماو¿ں نے پریڈ کے کامیاب انعقاد میںپاکستان ڈے پریڈ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر حق، پریذیڈنٹ منیر لودھی، جنرل سیکرٹری مرزا خاور بیگ، وائس پریذیڈنٹ احمد جان، کنوینر منظور الحسن، فنانس سیکرٹری اسد چوہدری اور چیئرمین فلوٹ کمیٹی مظفر بھٹہ،بورڈ آف ٹرسٹیز میں ڈاکٹر حق، منیر لودھی، مرزا خاور بیگ، احمد جان، منظور الحسن، اسد چوہدری، مظفر بھٹہ، چوہدری تنویر، عامر شہزاد، راجہ رزاق، آصف بیگ، اشرف چوہدری، علی لودھراں، محمد طاہر سندھو، تنویر چوہدری اور عدیل گوندل نے کردار ادا کیا۔
گرینڈ مارشل ڈاکٹر پرویز اقبال نے فیتہ کاٹ کر اور غبارے فضاءمیں بلند کرکے نیویارک سٹی کے میڈیسن ایونیو پر پریڈ کا آغاز کیا۔
پریڈ میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کا بینڈ بھی شریک ہوا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی امریکن پولیس افسران اور ایگزیکٹوز اور ان کی نمائندہ تنظیم پاکستانی امریکن لاءانفورسمنٹ سوسائٹی کے ارکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور پریڈ میں آگے مارچ کیا، جبکہ ان کے پیچھے کمیونٹی رہنماوں اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں سمیت پاکستانی امریکن کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں شریک رہے۔

پاکستان ڈے پریڈ میڈیسن ایونیو کی 38ویں اسٹریٹ سے شروع ہو کر 24ویں اسٹریٹ تک پہنچی، جہاں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع سے گرینڈ مارشل ڈاکٹر پرویز اقبال اور پریڈ کمیٹی کے قائدین نے خطاب کیا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
پریڈ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل مرزا خاور بیگ اور وائس پریذیڈنٹ احمد جان کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی نے کامیاب پریڈ کرکے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وطن سے ہزاروں میل دور ہونے کے باوجود ، پاکستان ان کے دلوں میں بستا ہے۔

مقررین نے کہا کہ وطن سے ہزاروں میل دور آباد ہونے کے باوجود پاکستانیوں کے دلوں میں پاکستان بستا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی پاکستان کا نام روشن کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات و تعاون کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
پاکستان ڈے پریڈ کے اجتماع میں شرکاءکو معروف گلوکاروں بلال سعید ، رضوانہ خان نے اپنے فن سے محظوظ کیا اور ان کی جانب سے گائے جانے والے قومی نغمو ں پر نیویارک سٹی کی فضاءپاکستان زندہ آباد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔
New York Pakistan Day Parade Fills Manhattan With “Pakistan Zindabad” Slogans
By Mohsin Zaheer
NEW YORK: The Pakistani American community celebrated Pakistan’s 79th Independence Day with a grand Pakistan Day Parade in New York City, drawing a large turnout and showcasing strong national pride, cultural heritage and community unity.
Pakistani flags were seen throughout the parade route, while floats, community groups and organizations highlighted Pakistan’s history, culture and national identity. Participants waved the green-and-white flags and expressed their deep love and connection to their homeland.
Renowned community leader Dr. Pervaiz Iqbal served as the Grand Marshal of the parade. He officially launched the event on Madison Avenue by cutting the ribbon and releasing balloons into the air.
The successful parade was organized with the leadership and efforts of Pakistan Day Parade Committee Chairman Dr. Haq, President Munir Lodhi, General Secretary Mirza Khawar Baig, Vice President Ahmed Jan, Convener Manzoor-ul-Hassan, Finance Secretary Asad Chaudhry, and Chairman Float Committee Muzaffar Bhutta.
Members of the Board of Trustees included Dr. Haq, Munir Lodhi, Mirza Khawar Baig, Ahmed Jan, Manzoor-ul-Hassan, Asad Chaudhry, Muzaffar Bhutta, Chaudhry Tanveer, Amir Shehzad, Raja Razaq, Asif Baig, Ashraf Chaudhry, Ali Lodhran, Muhammad Tahir Sandhu, Tanveer Chaudhry and Adil Gondal.
The New York Police Department band also participated in the parade. Pakistani American NYPD officers and executives, along with members of the Pakistani American Law Enforcement Society, marched prominently at the front. Community leaders, representatives of various organizations and large numbers of Pakistani Americans followed them along the route.
The parade began at 38th Street on Madison Avenue and proceeded toward 24th Street, where a large community gathering was held. Grand Marshal Dr. Pervaiz Iqbal and Pakistan Day Parade Committee leaders addressed the gathering and extended Independence Day greetings to the Pakistani American community.
Pakistan Day Parade Committee Secretary General Mirza Khawar Baig and Vice President Ahmed Jan said the successful parade once again demonstrated that, despite living thousands of miles from Pakistan, the country remains deeply rooted in the hearts of Pakistani Americans.
Speakers reaffirmed the community’s commitment to promoting Pakistan’s positive image and playing a constructive role in strengthening relations and cooperation between Pakistan and the United States.
The celebration also featured performances by popular singers Bilal Saeed and Rizwana Khan. Their performances, particularly the national songs, energized the crowd, with the streets of Manhattan echoing with enthusiastic chants of “Pakistan Zindabad.”




