اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیو یارک ٹائمز اسکوائر میں عمران خان کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ

PTI New York & New Jersey Hold Times Square Protest Over Imran Khan’s Health and Demand Early Release

پی ٹی آئی نیویارک اور نیوجرسی کے زیر اہتمام عمران خان کی خراب صحت، آنکھ کی بیماری اور جلد رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں ٹائمز اسکوائر نیویارک میں ایک ہفتے میں دوسرا احتجاجی مظاہرہ
امجد نواز اور چوہدری نوید وڑائچ کی قیادت میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹر شہباز گل اور جانی بشیر سمیت امریکی ریاستوں سے پارٹی عہدیداران اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے

نیو یارک ٹائمز اسکوائر میں عمران خان کی حمایت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ
PTI New York & New Jersey Hold Times Square Protest Over Imran Khan’s Health and Demand Early Release

نیویارک(نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نیویارک اور نیوجرسی کے زیر اہتمام سابق وزیرِاعظم عمران خان کی خراب صحت، آنکھ کی بیماری اور جلد رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں ٹائمز اسکوائر نیویارک ا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پی ٹی آئی نیویارک کے چیف کوارڈی نیٹر امجد نواز اور نیوجرسی کے چیف کوارڈی نیٹر کوارڈی نیٹر چوہدری نوید وڑائچ کی قیادت میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں ڈاکٹر شہباز گل اور ڈپٹی سیکرٹری نارتھ امریکہ جانی بشیر، خورشید احمد بھلی ، ظفر چیمہ ،کرم اعوان، راجا اشتیاق ، راجہ حسام شکیل اور چوہدری عبدالقیوم سمیت ضیاءحسن ، ارسلان گھمن ( سابق ایم پی اے ) ، شاہد عباسی ، سیف چوہدری ، ذیشان خالد، مقصود احمد سمیت نیویارک سمیت امریکی ریاستوں سے پارٹی عہدیداران اور ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔یہ ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کی جانب سے ٹائمز سکوائر پر دوسر احتجاجی مظاہرہ تھا جس میں مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر، پوسٹر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر عمران خان کی فوری رہائی اور تمام مقدمات کے خاتمے کا مطالبہ تھا۔

پی ٹی آئی نیویارک اور نیوجرسی کے زیر اہتمام عمران خان کی خراب صحت، آنکھ کی بیماری اور جلد رہائی کے مطالبے کے سلسلے میں ٹائمز اسکوائر نیویارک میں ایک ہفتے میں دوسرا احتجاجی مظاہرہ
PTI NY, NJ demonstration at Times Square New York

اپنے خطاب میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جدوجہد نے ملک کے طاقتور طبقات کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قوم اپنے قائد کو مایوس نہیں کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے فسطائی نظام کو ننگا کےعوام کے سامنے رکھ دیا ہے،
پی ٹی آئی نیویارک کے صدر امجد نواز نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان اپنے قائد کی محبت میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ملک پر قابض قوتوں اور ان کی کارروائیوں کے خلاف کھڑے رہے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اربابِ اختیار اپنا قبلہ درست کریں، ہمیں کسی سے ذاتی دشمنی نہیں بلکہ ملک میں اپنائے گئے رویوں سے اختلاف ہے۔اور ہم اس لاقانونیت اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔
پی ٹی آئی نیوجرسی کے صدر چوہدری نوید وڑائچ نے کہا کہ ٹائمز سکوائر نیویارک سے ہم پیغام دے رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے ااسی لاکھ سے زائد پاکستانی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کہ جب تک عمران خان کے خلاف انتقامی کاروائیوں اور جعلی مقدمات کا خاتمہ نہیں ہوجاتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان کی 85فیصد ایک آنکھ کی بینائی کے ختم ہونے پر شدید تشویش ہے ۔ یہ ایک مجرمانہ غفلت ہے ۔ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے ۔
جانی بشیر کا کہنا تھا کہ امریکہ کی ایسٹ سے لے کر ویسٹ کوسٹ تک بسنے والی کمیونٹی اور دنیا بھر میں بسنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔
احتجاجی مظاہرے سے چوہدری خورشید احمدبھلی ،ارسلان گھمن، ظفر چیمہ، ضیا الحسن ، اکرم اعوان، راجا اشتیاق ، راجہ حسام شکیل اور چوہدری عبدالقیوم سمیت دیگر رہنماو¿ں نے بھی خطاب کیااور عمران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے کے دوران شرکاءنے عمران خان زندہ باد،پاکستان زندہ باد،حاضر حاضر جان ہماری، حاضر حاضر خون ہمارااورآنکھ کے بدلے آنکھ کے مسلسل نعرے لگائے۔تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والا یہ مظاہرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button