پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت طارق خان کی نماز جنازہ ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت
طارق خان مرحوم کی نماز جنازہ محمدی مسجد لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین
پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف شخصیت طارق خان کی نماز جنازہ ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت
طارق خان مرحوم کی نماز جنازہ محمدی مسجد لانگ آئی لینڈ میں ادا کی گئی، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی بڑی تعداد میں شرکت، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین
نیویارک ( اردونیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت اور APPACکے بورڈ ممبر طارق خان کی نماز جنازہ ، ہفتہ 10اکتوبر کو دوپہر12:30بجے محمدی مسجد المانٹ ، لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں ادا کر دی گئی ۔ نماز جنازہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور شرکاءکاکہنا تھا کہ طارق خان کی وفات سے پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کے مخلص، ملنسار، خدمتگار رکن سے محروم ہو گیا ہے ۔ طارق خان نے اپنے کاروبار کے علاوہ تین سے زائد دہائیوں تک سماجی شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دیں ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم اور نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ( اے پی پیک۔APPAC) کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد، پریذیڈنٹ ڈاکٹر پرویز اقبال سمیت بورڈ ممبرز کی جانب سے بھی طارق خان جو کہ APPACکے بورڈ ممبرز تھے ، کی وفات پر ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اے پی پیک ، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
طارق خان مرحوم کی دفین ، اتوار کو لانگ آئی لینڈ، نیویارک کے قبرستان میں کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ طارق خان ، کا فلوریڈا میں انتقال ہو گیا تھا جہاں سے ان کے جسد خاکی کو نیویارک لایا گیا ۔ مرحوم کے سوگوار خاندان سے پاکستانی کمیونٹی نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔



