خبریں

پاکستان ہاوس بروکلین میں نواز شریف کی والدہ مرحومہ کےلئے فاتحہ خوانی

فاتحہ خوانی میں کمیونٹی کی مقامی شخصیات جنید تنولی،نسیم خان علی زئی،عزیز بٹ،منور گوندل ،سعید خان،راجہ رزاق ،راجہ ضمیر پوروان سمیت دیگر نے شرکت کی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع کمیونٹی کے ایک سماجی مرکز ”پاکستان ہاو¿س“ میں سابق وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف کی والدہ مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں کمیونٹی کی مقامی شخصیات جنید تنولی ، نسیم خان علی زئی ، عزیز بٹ ، منور گوندل ، سعید خان ، راجہ رزاق ، راجہ ضمیر پوروان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ بیگم شمیم اختر مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ شرکاءنے شریف فیملی سے بھی اظہار تعزیت کیا اور دعا کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاءفرمائیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔ https://www.urdunewsus.com/danish-malik-pmln-usa/

Junaid Tanoli, Naseem Alizai, Aziz Butt, Raja Zameer, New York
Junaid Tanoli, Naseem Alizai, Aziz Butt, Raja Zameer, New York

 

Related Articles

Back to top button