اوورسیز پاکستانیزکالم و مضامین

نیویارک: مسجد بیت الکرم میں قرآن مجید کی تکمیل،ایک امریکی شہری کا قبول اسلام

تقریب کے دوران مقامی امریکی شہری نے مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا،صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نے کلمہ طیب پڑھایا

تقریب کے دوران مقامی امریکی شہری نے مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا،صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نے کلمہ طیب پڑھایا

نیویارک (اردو نیوز) بروکلین میں واقع مسجد بیت الکرم میں انیس رمضان المبارک کو نمازِ تراویح کے دوران قرآن مجید کی تکمیل کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔ قرآن پاک مکمل ہونے پر خصوصی ختمِ شریف پڑھا گیا اور حاضرین نے نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کی۔
اس بابرکت موقع پر مسجد بیت الرحم میں اعتکاف میں بیٹھے ہوئے نمازیوں کا اعتکاف بھی مکمل ہوا، جس کے بعد وہ اپنے اعتکاف سے باہر آئے۔ اس اہم روحانی اجتماع میں گلاب بانو کمیونٹی سنٹر کے ڈاکٹر عبدالواحد سمیت مقامی کمیونٹی کی اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ نے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے نمازیوں، روزہ داروں اور تمام کمیونٹی ارکان کو ماہِ رمضان کی تکمیل پر مبارکباد دی اور عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے اس بابرکت مہینے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالواحد اور دیگر کمیونٹی رہنماو¿ں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔تقریب کے دوران ایک خوش آئند واقعہ بھی پیش آیا جب ایک مقامی امریکی شہری نے مسجد میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید میر حسین شاہ، ڈاکٹر عبدالواحد، مسجد انتظامیہ اور کمیونٹی کے دیگر افراد نے نو مسلم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید برآں، مسجد بیت الکرم میں جمعہ 20 مارچ کو نماز عید الفطر بھی ادا کی گئی، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں کمیونٹی ارکان نے شرکت کی۔ نماز کے بعد امت مسلمہ اور کمیونٹی کی سلامتی، خوشحالی اور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

Back to top button