نیویارک میں حضرت داتا صاحب ؒ کاعرس آٹھ اگست ہو گا
عرس حضرت داتا صاحب ؒ مسجد طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں منعقد ہوگا، میاں غلام حیدر کا اعلان
نیویارک میں گذشتہ کئی سالوں سے عرس مبارک کا اہتمام کرنے والے میاں غلام حیدر کے مطابق اس سال نیویارک میں حضرت داتا صاحب ؒ کا عرس مبارک، طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں منعقد ہوگا جس میں اہم اسلامک سکالر اور علماءکرام اور نعت خواں شریک ہوں گے
نیویارک ( اردونیوز) نیویارک میں حسب روایت اس سال بھی حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کا عرس مبارک آٹھ اگست منعقد ہوگا۔ نیویارک میں گذشتہ کئی سالوں سے عرس مبارک کا اہتمام کرنے والے میاں غلام حیدر کے مطابق اس سال نیویارک میں حضرت داتا صاحب ؒ کا عرس مبارک، طیبہ اسلامک سنٹر بروکلین میں منعقد ہوگا جس میں اہم اسلامک سکالر اور علماءکرام اور نعت خواں شریک ہوں گے ۔
عرس مبارک میں حضرت داتا صاحب ؒ کی دینی خدمات اور تعلیمات کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائےگی ۔
میاں غلام حیدر کی جانب سے کمیونٹی ارکان کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ آٹھ اگست کو طیبہ اسلامک سنٹر میں حضور داتا صاحب ؒ کے عرس مبارک کی روحانی محفل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہوں۔



