پاکستانخبریںکالم و مضامین

پولیس آفیسر عدید فیاض کی نمازہ جنازہ مکی مسجد میں ادا کی جائے گی

آفیسر عدید کی نماز جنازہ میں نیویارک سٹی انتظامیہ اور نیویارک پولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے پاکستانی امریکن پولیس آفیسر عدید فیاض کی نماز جنازہ جمعرات 9فروری کو نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مرکز کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر واقع مکی مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ پولیس آفیسر عدید فیاض بروکلین میں نجی گاڑی خریدنے کے لئے ایک آف ڈیوٹی واقعہ میں جعل ساز خریدار کی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے اور پھر زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔
آفیسر عدید کی نماز جنازہ میں نیویارک سٹی انتظامیہ اور نیویارک پولیس کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اہم شخصیات اور کمیونٹی ارکان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔ ان کے جسد خاکی کو نیویارک پولیس کے روایتی انداز میں سلا می بھی پیش کی جائے گی ۔ نماز جنازہ کے بعد آفیسر عدید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائیگا۔ 26سالہ آفیسر عدید مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ ، دو بچے اور والدین شامل ہیں ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی ان کے قتل پر شدید رنجیدہ ہے ۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے وقوعہ کے 36گھنٹوں کے بعد ہی سپ سٹیٹ ، نیویارک کے علاقے سے آفیسر عدید پر گولی چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button