بین الاقوامی

شکاگو میں تحریک انصاف کا جشن فتح ،وزیر اعظم عمران خان کے نعرے ، مٹھائیاں تقسیم

پارٹی کے قائدین اختر علی ، راجہ یعقوب، ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں، سلیم مکھی سمیت مقامی عہدیداران اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

شکاگو (ندیم اعجاز ملک ) پاکستان تحریک انصاف الے نائے کے زیر اہتمام شکاگو میں پاکستانی الیکشن میں پارٹی اور عمران خان کی فتح کی خوشی میں جشن فتح منایا گیا جس میں پارٹی کے قائدین اختر علی ، راجہ یعقوب، ڈاکٹر مرتضیٰ ارائیں، یاسین چوہان،سلیم مکھی ،رضوان ، سلیم شیخ، علی بختیاری ، افضال خان ، سمیت مقامی عہدیداران اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے کہ جس نے عمران خان کو کامیابی عطاءفرمائی اور نیا پاکستان بنانے کا موقع دیا ۔ انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ پاکستان میں اب ایک نئے دور کا آغاز ہوگا جس میں ملک و قوم کی ترقی کا حقیقی سفر شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسی کمیونٹی عمران خان کو نئے پاکستان کے مشن میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتی ہے ۔

 

 

Video: PTI Chicago celebrates elections 2018 victory

 

Related Articles

Back to top button