پاکستان

تحریک انصاف نیویارک پارٹی الیکشن ، نتائج سامنے آگئے

نیویارک میں امجد نواز ، نیوجرسی میں سیم خان ، میری لینڈ میں منیر کھٹانہ کا ، ورجینا میں جانی بشیر، کنکٹی کٹ میں ضیاءالرحمان ، شکاگو میں راجہ یعقوب ، ٹیکساس میں راشد بخاری ، کیلی فورنیا میں جاوید اختر کامیا ب

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف نیویارک کے الٹرا پارٹی الیکشن میں امجد نواز کی قیادت میںقائم انصاف ٹائیگرز پینل، نیوجرسی میں سیم خان کی قیادت میں قائم پی ٹی آئی یونائیٹڈ نیوجرسی پینل، میری لینڈ میں منیر کھٹانہ کا پینل ، ورجینا میں جانی بشیر کا پینل اور کنکٹی کٹ میں ضیاءالرحمان ، شکاگو میں راجہ یعقوب ، ٹیکساس میں راشد بخاری ، کیلی فورنیا میں جاوید اختر کے پینل کو کامیابی حاصل ہو ئی ہے ۔
تحریک انصاف کے ریاستی چیپٹرز کے انٹرا پارٹی الیکشن مکمل ہونے کے بعد الے مرحلے میں اب پاکستان تحریک انصاف یو ایس کے الیکشن سات اکتوبر کو ہوں گے ۔یو ایس اے الیکشن کے لئے منیر کھٹانہ صدر اور سیم خان جنرل سیکرٹری کے طور پر سامنے آگئے ہیں ۔ ان کے مقابلے میں فی الحال کوئی مضبوط امیدوار سامنے نہیں آئے اور کہا جا رہا ہے کہ یہی پینل یو ایس اے لیول پر بھی کامیاب ہو جائیگا۔

 

Related Articles

Back to top button