اوورسیز پاکستانیز

سعید حسن کا والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرنیوالے کا شکرئیہ

سعید حسن کے دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے سعید حسن سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت ، ڈان ٹریول کے چیف ایگزیکٹو اور PACEتنظیم کے پریذیڈنٹ سعید حسن کے والد کراچی میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ سعید حسن اپنے والد کی علالت کی اطلاع ملنے پر دو ہفتے قبل پاکستان چلے گئے تھے ۔
سعید حسن کے دوست احباب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان نے سعید حسن سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
سعید حسن نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔انہوں نے دوست احباب سے کہا کہ وہ ان کے والد مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔

Related Articles

Back to top button