پاکستان

نیویارک میں APAGکا کالج سٹوڈنٹس کےلئے قائد اعظم سکالر شپ کا اعلان

سکالر شپ کا مقصد امریکی پاکستانی طالبعلموں کو بانی پاکستان کے زریں اصولوں ،پاکستان کی تایخ اور مقاصد سے روشناس کرانا ہے ،علی رشید

شکالر شپ کا بنیادی مقصد امریکی پاکستانی نوجوانوں، بانی پاکستان اور پاکستان کی تاریخ اور مقاصد سے روشناس کرانا ہے ، تین سٹوڈنٹس کا انتخاب کیا جائے
سٹی یورنیوسٹی نیویارک اور سٹیٹ یونیورسٹی نیویارک کے سکولوں میں زیر تعلیم انڈر گریجویٹس پاکستان امریکن طالبعلم درخواستیں دینے کے اہل ہیں
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ31 جنوری ہے اور کسی بھی پاکستانی زبان کی سوجھ بوجھ اور مالیاتی مشکلات سمیت دیگر کوائف پر پورا اترنا ضروری ہے

نیویارک( اردونیوز)پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپAPAG نے امریکی پاکستانی طالبعلموں کے لئے بانی پاکستان کے نام قائداعظم سکالر شپ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سٹوڈنٹس سے درخواست طلب کرلی گئی ہیں۔ تین کامیاب طالبعلموں کو فی کس ایک ہزار ڈلرز تک کے سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ سٹی یونیورسٹی نیویارک اور سٹیٹ یونیورسٹی نیویارک کے زیر انتظام سکولوں میں زیر تعلیم پاکستانی امریکن سٹوڈنٹس درخواست دینے کے اہل ہونگےAPAG کا سکالر شپ پروگرام امریکہ بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس کا مقصد پا کستانی امریکن طالبعلموں کوپاکستان اور اس کی تاریخ سے روشناس کرانا ہے۔
درخواست کے ساتھ مضمون ،کوالیفکیشن اور ٹرانسکرپٹAPAG کی ویب سائیٹ پر لوڈ کی جاسکتی ہیں۔APAG کے بانی صدر علی رشید نے کہا کہ امریکہ بھر میں بانی پاکستان کے نام پر اپنی نوعیت کا پہلا سکالر شپ پروگرام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف کالجوں اور یونیورسٹیوں میںزیر تعلیم پاکستانی امریکن طالبعلموں اور ان کی مالیاتی ضروریات کے پیش نظرAPAG نے یہ قدم اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں اس سکالر شپ کے ذریعے مالی مشکلات کے بارے میں معلومات سے آگاہی حاصل ہوگی۔
امریکن پاکستانی سٹوڈنٹس ہمارے عظیم قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے زریں اصول و میراث اور پاکستان کے قیام کے لئے کی جانے وا لی جدوجہد اوراس کے مقاصد کے بارے میں بھنی جان سکیں گے۔ علی رشید نے کہا کہ اولین سکالر شپ پروگرام کے تحت تین طالبعلموں کا انتخاب کیا جائے اور ایک ہزار ڈلر تک وظیفہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درخوست دینے کی آخری تاریخ31 جنوری ہے۔ درخواست گزاروں کے لئے درج ذیل اہلیت ضروری ہے۔ کسی بھی انڈر گریجویٹ کالج یا یونیورسٹی سے میں فل ٹائم انرولمنٹ ضروری ہے۔ پہلی بار بیچلر ڈگری کی تعلیم جاری قائدانہ صلاحیتوں کا ٹریک ریکارڈ ¾ اردو یا پا کستان کی کوئی بھی دوسری زبان کی سمجھ بوجھ اور بول چال آتی ہو درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ31 جنوری2022 ہیڈ درخواستیں درج ذیل ویب سائیٹ پر لوڈ کی جا سکتی ہیں۔
”apagusa.org/scholarship“
۔۔۔۔

Related Articles

Back to top button