اوورسیز پاکستانیز

ثقلین مشتاق اور کامران اکمل امریکہ کے دس شہروں میں کرکٹ کوچنگ کیمپ لگائیں گے

کوچنگ کیمپ نیویارک، نیوجرسی ، میری لینڈ، شکاگو، واشنگٹن ڈی سی ، لاس اینجلس، اٹلانٹا، ڈیلاس، سیکرے مینٹو اور سان فرانسسکو میں لگائیں گے

ثقلین مشتاق باولنگ کی جبکہ کامران اکمل بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ سمیت فیلڈنگ کی کوچنگ کریں گے ،ایک ماہ امریکہ میں قیام کریں گے
ثقلین مشتاق کرکٹ اکیڈیمی اور یو ایس کرکٹ ورلڈ کے اشتراک سے کوچنگ کیمپ کے انعقاد کو مقصد امریکہ میں کرکٹ کے کھیل کا فروغ ہے
ثقلین مشتاق اور کامران اکمل کی نیویارک میں یو ایس اے کرکٹ ورلڈ کے شفیق خان اور نیوجرسی کرکٹ کونسل کے مدثر صفدر کے ہمراہ پریس کانفرنس

Saqlain Mushtaq, Kamran Akmal New York
ثقلین مشتاق اور کامران اکمل کی نیویارک میں یو ایس اے کرکٹ ورلڈ کے شفیق خان اور نیوجرسی کرکٹ کونسل کے مدثر صفدر کے ہمراہ پریس کانفرنس

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز ثقلین مشتاق اور کامران اکمل امریکہ کے دس شہروں میں کرکٹ کوچنگ کیمپ لگائیں گے ۔ یہ کوچنگ کیمپس نیویارک، نیوجرسی ، میری لینڈ، شکاگو، واشنگٹن ڈی سی ، لاس اینجلس، اٹلانٹا، ڈیلاس، سیکرے مینٹو اور سان فرانسسکو میں لگائے جائیں گے ۔ثقلین مشتاق باو¿لنگ اور فیلڈنگ کی جبکہ کامران اکمل بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ سمیت فیلڈنگ کی بھی کوچنگ کریں گے ۔ دونوں کھلاڑی ایک ماہ امریکہ میں قیام کریں گے۔
نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثقلین مشتاق اور کامراناکمل نے کہا کہ ثقلین مشتاق کرکٹ اکیڈیمی اور یو ایس کرکٹ ورلڈ کے اشتراک سے کوچنگ کیمپ کے انعقاد کو مقصد امریکہ میں کرکٹ کے کھیل کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کرکٹ کے کھیل کا بہت پوٹینشل موجود ہے ۔ بچوں کو کھیل اور صحت مند سرگرمیوں میں مصروف کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے بچوں کو کوچنگ کیمپوں میں بھیجیں ۔پریس کانفرنس میں ثقلین مشتاق اور کامران اکمل کے ساتھ ایس اے کرکٹ ورلڈ کے شفیق خان اور نیوجرسی کرکٹ کونسل کے مدثر صفدر بھی موجود تھے ۔امریکی شہروں مٰں کوچنگ کیمپ کے ساتھ ثقلین مشتاق اور کامراناکمل کے ساتھ گانا ڈنر بھی منعقد ہونگے جن میں کوچنگ حاصل کرنے والے بچوںکے علاوہ ان کے والدین اور عزیز و اقارب شریک ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button