پاکستان

چوہدری محمد سرور نے خود چھوڑی ہوئی گورنری واپس حاصل کر لی

شریف برادران سے اختلافات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور پارٹی کی جدوجہد میں شریک رہتے ہوئے بالآخر گورنر کا وہ عہدہ کہ جو انہوں نے خود چھوڑا تھا، وہ واپس حاصل کر لیا

چوہدری محمد سرور نے خود چھوڑی ہوئی گورنری واپس حاصل کر لی

لاہور (اردو نیوز ) چوہدری محمد سرور نے بدھ کے روز گورنرہاوس لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں ایک بار پھر گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار سمیت صوبائی وزراء، بیوروکریٹس ، عدلیہ کے سینئر ارکان سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔
واضح رہے کہ چوہدری محمد سرور پہلے میاں نواز شریف کے دور میں گورنر پنجاب بنے جس کے بعد انہوں نے شریف برادران سے اختلافات کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور پارٹی کی جدوجہد میں شریک رہتے ہوئے بالآخر گورنر کا وہ عہدہ کہ جو انہوں نے خود چھوڑا تھا، وہ واپس حاصل کر لیا ۔
گورنر بننے سے پہلے چوہدری محمد سرور ، پاکستان میں سینٹر منتخب ہوئے ۔ منگل کو صدر مملکت عارف علوی کے صدارتی الیکشن میں بطور سینیٹر اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد انہوں نے سینیٹر کی نشست سے استعفیٰ دے دیا اور گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔
پاکستانی سیاست میں متحرک ہونے سے قبل چوہدری محمد سرور برطانوی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button