بین الاقوامیاوورسیز پاکستانیز

کوآپریٹ پاکستان گروپ کے زیرِ اہتمام قومی مشاعرہ، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے اعزاز میں ادبی محفل

مشاعرے میں پاکستان کے معروف شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کر دیا، جن میں افتخار عارف، زہرہ نگاہ، انور شعور، عباس تابش اور واصف شاہ شامل تھے

کراچی( رپورٹ: مشرف خان) کوآپریٹ پاکستان گروپ کے زیرِ اہتمام ایک باوقار قومی مشاعرہ منعقد ہوا ۔یہ شاندار ادبی محفل پاکستان کے نامور شاعر، دانشور اور جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کے اعزاز میں سجائی گئی۔محفل مشاعرہ میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت مشرف خان نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
تقریب کی میزبانی سینیٹر فیصل سبزواری نے نہایت خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ انجام دی۔ مشاعرے میں پاکستان کے معروف شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کر دیا، جن میں افتخار عارف، زہرہ نگاہ، انور شعور، عباس تابش اور واصف شاہ شامل تھے۔ شعرا کے پ±راثر اور فکرانگیز کلام کو حاضرین نے بھرپور داد دی۔
اس ادبی شام میں کراچی کے ادبی و صحافتی حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں جنگ فورم کے مدیر اکرم خان اور بی بی سی کے سابق انٹرنیشنل کرکٹ جرنلسٹ قمر احمد شامل تھے۔ سرد اور خوشگوار موسم میں منعقد ہونے والی یہ محفل ادب، شعور اور ثقافت کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔

Related Articles

Back to top button