پاکستانخبریں

پاکستانی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا یا نہیں،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

پاکستا ن میں یہ معاملہ زیر غور ہے کہ وہ آیا بنگلہ دیش کے مسلہ پر یا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دے یا بھارت ( انڈیا ) کے ساتھ اپنے میچ کا بائیکاٹ کر دے

نیویارک ( اردو نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں آئی سی سی کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق اہم امور پر تفصیلی بات چیت اورمشاورت کی گئی۔محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم کو آئی سی سی سے متعلق معاملات پر بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ تمام آپشنز کو سامنے رکھتے ہوئے مسئلے کو حل کیا جائے۔چیئرمین پی سی بی کے مطابق اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میچز سیکورٹی وجوہات کی بناءپر کسی تیسرے مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کو مسترد کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے نکال دیا گیا تھا۔
پاکستان ، بھی سیکورٹی وجوہات کی بنا ءپر اپنے میچ بھارت میں نہیں کھیل رہا ۔ پاکستا ن میں یہ معاملہ زیر غور ہے کہ وہ آیا بنگلہ دیش کے مسلہ پر یا تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دے یا بھارت ( انڈیا ) کے ساتھ اپنے میچ کا بائیکاٹ کر دے ۔

ICC T20, Mohsin Naqvi, PM Shehbaz Sharif, Pakistan Cricket Board, Bangladesh

Related Articles

Back to top button