بین الاقوامیپاکستان

ڈالر کی اونچی اڑان، مہنگائی کا طوفان

پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور ملک میں نگران حکومت کے قیام کے باوجود ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے

لاہور ( عثمان بن احمد ) پاکستان کے آئی ایم ایف سے معاہدے اور ملک میں نگران حکومت کے قیام کے باوجود ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مسلسل مہنگائی کا طوفان سر اٹھا رہا ہے ۔

رواں ہفتے کے دوران بھی ملک میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔بدھ کے روز کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہو کر 299 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت کل 311 روپے تھی جبکہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو¿ 299 روپے ایک پیسے تھا۔

Related Articles

Back to top button