پاکستانبین الاقوامی

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی پاکستانی خاتون شفیہ مراد شکاگو میں لاپتہ، پولیس اور کمیونٹی کی تلاش جاری

اورورا پولیس ڈیپارٹمنٹ(شکاگو) کے مطابق تفتیش کاروں کو شفیہ کی ایک تصویر حاصل ہوئی ہے جس میں وہ 28 مئی کو لاپتہ ہونے کے کچھ دیر بعد ایک بسمیں سوار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں

شکاگو (اردو نیوز) امریکہ کی ریاست الینوائے کے شہر اورورا میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ پاکستانی خاتون شفیہ مراد گذشتہ چند روز سے لاپتہ ہیں، جس پر اہل خانہ اور مقامی پاکستانی کمیونٹی میں تشویش پائی جا رہی ہے۔گلگت بلتستان کمیونٹی کی نمائندہ اور سونی وطن تنظیم گلگت بلتستان یو ایس اے کے نسیم گلگتی کے مطابق شفیہ مراد کا تعلق ہنزہ، گلگت بلتستان سے ہے اور وہ 28 مئی سے لاپتہ ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ شفیہ کی تلاش میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔نسیم گلگتی نے بتایا کہ لاپتہ خاتون کی کزن نے گلگت سے رابطہ کرکے بھی کمیونٹی سے درخواست کی ہے کہ شفیہ کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔
اورورا پولیس ڈیپارٹمنٹ(شکاگو) کے مطابق تفتیش کاروں کو شفیہ کی ایک تصویر حاصل ہوئی ہے جس میں وہ 28 مئی کو لاپتہ ہونے کے کچھ دیر بعد ایک بسمیں سوار ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔پولیس کے مطابق شفیہ کو دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے شکاگو پریمیئم آو¿ٹ لیٹس کے قریب بس میں سوار ہوتے دیکھا گیا۔ بعد ازاں وہ بس سے اتریں اور شمال کی جانب پیدل جاتی ہوئی نظر آئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وہ فارنس ورتھ ایونیوکے مشرقی حصے کی جانب بھی گئی ہوں۔
شفیہ مراد کا قد تقریباًپانچ فٹ، وزن 105پاو¿نڈز، بال سیاہ اور آنکھیں بھوری ہیں۔ آخری مرتبہ انہیں ہلکے سبز رنگ کی جیکٹ، نیلی جینز اور بھورے جوتے پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔پولیس نے یکم جون کو جاری کردہ تازہ اپ ڈیٹ میں بتایا ہے کہ شفیہ اب بھی لاپتہ ہیں اور اہل خانہ نے ان کے آخری لباس کی تصویر بھی فراہم کی ہے تاکہ عوام انہیں شناخت کرنے میں مدد کر سکیں۔
اورورا پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس شفیہ مراد کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ اطلاع دیں۔

Anyone with information regarding Shafia’s whereabouts is asked to contact Aurora Police Investigations at 630-256-5500 or email tips@aurora.il.us.

Urdu News USA

Urdu News USA https://www.urdunewsus.com/

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button