اوورسیز پاکستانیز

شاہد گوندل مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی ، کمیونٹی کی اہم شخصیات اور ارکان کی شرکت

آئی سی ایل آئی میں ہونیوالی قرآن و فاتحہ خوانی میں شاہد گوندل مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلند کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف سماجی و کاروباری شخصیات آئی سی ایل آئی مسجد میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ۔ فاتحہ خوانی میں شاہد گوندل مرحوم کے صاحبزادے ، بھائی،قریبی دوست محمد آصف ، سیف ناگرا، ندیم کرمانی سمیت دوست احباب ، کمیونٹی کی اہم شخصیات او ر ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مفتی فرحان نے دین اسلام میں مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب اور اولاد و پسماندگان کے حقوق و فرائض سے متعلق قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیلی بیان کیا ۔


مفتی فرحان نے شاہد گوندل مرحوم کی سماجی و کمیونٹی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ بعد ازاں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔
فاتحہ خوانی میں شریک شرکاءنے سوگوار فیملی کے ارکان اور مرحوم کے دوست احباب سے شاہد گوندل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ کمیونٹی ان کی کمی ہمیشہ محسوس کرے گی ۔

اردو نیوز

Related Articles

Back to top button