پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کا PFUJکے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ
شاہد رانجھا کے افضل بٹ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت، افضل بٹ کی پاکستان اووسیز فورم کی خدمات خلق کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کا PFUJکے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں استقبالیہ
شاہد رانجھا کے افضل بٹ کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ میں کمیونٹی کی اہم شخصیات کی شرکت، افضل بٹ کی پاکستان اووسیز فورم کی خدمات خلق کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین
نیویارک ( اردونیوز) پاکستان اوورسیز فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا نے امریکہ کے دورے پر آئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے پریذیڈنٹ افضل بٹ کے اعزازمیں عشائیہ و استقبالہ دیا۔ لانگ آئی لینڈ ، نیویارک میں دئیے گئے استقبالیہ میںشرکت کےلئے افضل بٹ پہنچے تو شاہد رانجھانے ان کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ افضل بٹ کا استقبالیہ میں شریک ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم سمیت کمیونٹی کی اہم شخصیات سے تعارف کروایا گیا۔ افضل بٹ کی جانب سے سب سے پہلے شاہد رانجھا کے صاحبزادے جن کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہو گیا تھا، کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا گیا ۔
افضل بٹ نے شاہد رانجھا کی تنظیم پاکستان اوورسیز فورم کی پاکستان میں خدمات خلق کو نہایت متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوورسیز فورم کی خدمات ، اوورسیز پاکستانیوں کی ملک و قوم کےلئے خدمات کی ایک سنہری مثال ہے ۔
استقبالیہ میں شرکاءکی جانب سے افضل بٹ سے پاکستان میں میڈیا کے حالات ، ملک کی مجموعی صورتحال، امریکی سیاست اور پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے غیر رسمی تبادلہ خیال ہوا ۔ شاہد رانجھا کی جانب سے افضل بٹ اور تمام مہمانوں کا استقبالیہ میں شرکت اور عزت افزائی پر خصوصی شکرئیہ ادا کیا گیا۔
Pakistan Overseas Forum Chairman Shahid Raza Ranjha hosted a dinner and reception in honor of Pakistan Federal Union of Journalists (PFUJ) President Afzal Butt during his visit to the United States.
The reception was held in Long Island, New York. Shahid Ranjha warmly welcomed Afzal Butt and introduced him to prominent members of the Pakistani American community, including Choudhary Akram, a senior adviser to the Nassau County Executive.
At the beginning of the reception, Afzal Butt offered Fateha and expressed his condolences over the recent death of Shahid Ranjha’s son.
Speaking at the event, Afzal Butt praised the Pakistan Overseas Forum for its humanitarian and community services in Pakistan. He described the organization’s work as a shining example of the contributions overseas Pakistanis make to their country and nation.
Guests also held an informal discussion with Afzal Butt about the state of the media in Pakistan, the country’s overall situation, U.S. politics and the role of the Pakistani American community.
Shahid Ranjha thanked Afzal Butt and all the guests for attending the reception and honoring the occasion.



