پاکستانامیگریشن نیوز
ناساکاؤنٹی میں گینگز کے خلاف بڑی کارروائی، 42 افراد گرفتار
ناساکاؤنٹی میں مربوط اور مشترکہ آپریشن 13 اگست کو شروع ہوا تھا جس کا مقصد کاؤنٹی میں بڑھتی ہوئی گینگ سرگرمیوں پر قابو پانا تھا،ناسا کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ
نیویارک ( اردونیوز) ناساکاؤنٹی پولیس ڈپارٹمنٹ نے گینگز اور خطرناک مجرمان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔ یہ اعلان کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین، ڈسٹرکٹ اٹارنی ڈونلی اور یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (USICE) کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں پولیس کمشنر رائیڈر نے کیا۔
ناسا کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ مربوط اور مشترکہ آپریشن 13 اگست کو شروع ہوا تھا جس کا مقصد کاؤنٹی میں بڑھتی ہوئی گینگ سرگرمیوں پر قابو پانا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ مقامی برادری کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گی۔



