اوورسیز پاکستانیزپاکستان

سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن کی اکنا ریلیف کی خدمات کی تعریف

سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن کی جانب سے اکنا ریلیف کی خدمات خلق کو عید ملن کی تقریب کے موقع پر سراہا گیا

واشنگٹن (اردو نیوز ) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مسلم فلاحی تنظیم اکنا ریلیف کی تارکین کی امدادی سر گرمیوں کو سراہا ہے اور اکنا ریلیف کی خدمات کی تعریف کی ہے ۔ سیکرٹری بلنکن نے مسلم امریکن کمیونٹی قائدین کے اعزاز میں دی گئی عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلمان امریکن ، امریکی سوسائٹی کا اہم حصہ ہیں۔
انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ تمام افراد اور مذاہب کے وقار اور حقوق کو دینے کو فروغ کرتا رہے گا ۔
سیکرٹری بلنکن نے اکنا ریلیف اسٹاف کے افراد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اکنا ریلیف کے پلیٹ فارم سے امریکہ انے والے تارکین وطن کے لیے فوڈ پینٹری ، ہیلتھ کلینک ،میڈیکل سروسرز اور شیلٹر ہوم کے ذریعے مددفراہم کررہے ہیں ۔

Urdu News USA, ICNA Relief

Related Articles

Back to top button