پاکستانبین الاقوامی

نیویارک کے مئیر ایرک ایڈمز نے دوسری ٹرم کےلئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی

New York City Mayor Eric Adams Launches Re-Election Campaign for Second Term in Office

نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں امکان ہے کہ مئیر ایرک ایڈمز اور زوہران ممدانی جو کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار ہونگے ، آمنے سامنے ہونگے

نیویارک ( اردونیوز) نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے دوسری ٹرم کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ انہوں نے دوسری ٹرم کے لئے اپنی انتخابی مہم کے آغاز کا اعلان نیویارک سٹی ہال کی سیڑھیوں پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مئیر ایڈمز کے ساتھ نیویارک کی مختلف کمیونٹیز اور تنظیموں کے قائدین اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مئیر ایڈمز کا کہنا تھا کہ وہ نیویارک کی تعمیر و ترقی ، شہر کو جرائم سے پاک کرنے ، روز گار میں اضافے سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا مشن جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے
مجھے زندگی بھر میں مجھے آگے بڑھنے سے روکا گیا ، مجھے مختلف ناموں سے پکارا گیا لیکن میں نے پر عزم ہو کر اپنا کام جاری رکھا اور یکے بعد دیگرے کامیابیاں سمیٹیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ، کوئی بھی نام س پکارے لیکن مجھے مئیر ایڈمز کے نام سے پکاریں ۔
مئیر ایڈمز کی پریس کانفرنس میں شرکاءچار مزید سال اور ایڈمز، ایڈمز کے نعرے لگاتے رہے ۔ واضح رہے کہ مئیر ایڈمز جو کہ پہلی ٹرم میں ڈیموکریٹ امیدوار کے طور پر الیکشن کے میدان میں اترے تھے ، اس بار نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے ۔
واضح رہے کہ نومبر میں ہونیوالے الیکشن میں امکان ہے کہ مئیر ایرک ایڈمز اور زوہران ممدانی جو کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے نامزد امیدوار ہونگے ، آمنے سامنے ہونگے ۔

New York City Mayor Eric Adams Launches Re-Election Campaign for Second Term in Office

Related Articles

Back to top button