پاکستانخبریں

بیگم شکیلہ لقمان دوسری بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں

شکیلہ لقمان کو یہ اعزاز حاصل ہو ا ہے کہ پاکستانی اوورسیز کمیونٹی سے دو بار رکن قومی اسمبلی بننے والی وہ پہلی خاتون ہیں

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیوجرسی سے تعلق رکھنے والی اوورسیز پاکستانی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما بیگم شکیلہ لقمان دوسری بار قومی اسمبلی کی رکن بن گئی ہیں ۔ انہوںنے 24دسمبر کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بیگم شکیلہ لقمان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کی وفات کی وجہ سے خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست پر ان کی اہلیہ شائستہ ملک کے ایم این اے منتخب ہونے کے بعد شائستہ ملک جو کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی تھی ، کی نشست خالی ہو گئی ۔ پارٹی نے شائستہ ملک کی خالی ہونیوالی نشست پر بیگم شکیلہ لقمان کو اپنا امیدوار نامزد کررکھا تھاحلف اٹھانے کے بعد اسمبلی میں موجود شاہد خاقان عباسی سمیت لیگی ساتھیوں نے شکیلہ لقمان کو مبارکباد دی۔ بیگم شکیلہ لقمان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ، اس پر پورا اترنے کے لئے اپنا ہر ممکن کردارادا کروں گی ۔
شکیلہ لقمان کو یہ اعزاز حاصل ہو ا ہے کہ پاکستانی اوورسیز کمیونٹی سے دو بار رکن قومی اسمبلی بننے والی وہ پہلی خاتون ہیں ۔

Shakila Luqman, MNA

Related Articles

Back to top button