اوورسیز پاکستانیز

دانش ملک بروکلین میلہ کمیٹی کے پریذیڈنٹ منتخب

بروکلین میلہ کمیٹی کے منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں چئیرمین راجہ ساجد ، سینئر وائس پریذیڈنٹ تنویر چوہدری اور صغیر خان جبکہ نادر خان جنرل سیکرٹری ہیں

بروکلین میلہ کمیٹی کے منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں چئیرمین راجہ ساجد ، سینئر وائس پریذیڈنٹ تنویر چوہدری اور صغیر خان جبکہ نادر خان جنرل سیکرٹری ہیں

نیویارک ( خصوصی رپورٹ )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی معروف شخصیت دانش ملک بروکلین میلہ کمیٹی کے پریذیڈنٹ منتخب ہو گئے ہیں ۔ ان کی تقرری کا اعلان پاکستانی امریکن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین جاوید خان اور جنرل سیکرٹری عزیز بٹ کی جانب سے ایک تقریب میں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ نیویارک میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کے سب سے بڑے گڑھ کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر جشن آزادی ¿ پاکستا ن کے سلسلے میں حسب روایت اس سال بھی بروکلین میلہ اتوار،17اگست کو ہوگا۔
بروکلین میلہ کمیٹی کی جانب سے دانش ملک کو پریذیڈنٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ بروکلین میلہ کمیٹی کے منتخب ہونے والے دیگر عہدیداروں میں چئیرمین راجہ ساجد ، سینئر وائس پریذیڈنٹ تنویر چوہدری اور صغیر خان جبکہ نادر خان جنرل سیکرٹری ہیں ۔ بروکلین میلے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں اور میلہ کمیٹی کے قائدین نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ وطن عزیز کا یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ منائیں اور بروکلین میلے کو یاد گار بنائیں ۔

Related Articles

Back to top button