فیفا ورلڈ کپ سے قبل ہوٹل ایسوسی ایشن نیویارک سٹی کا یونین معاہدہ ،بڑی کامیابی
نیویارک سٹی کے مئیر ظہران ممدانی سمیت اہم تنظیموں اور سیاحتی قائدین کی جانب سے معاہدے کو قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے
نیویارک سٹی کے ہوٹل، سیاحت (ٹور ازم)کی اس صنعت کو بھی سہارا دیتے ہیں جو 79 ارب ڈالر زکی معاشی سرگرمی پیدا کرتی ہے اور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے تقریباً سات ارب ڈالر ٹیکس آمدنی فراہم کرتی ہے
ہوٹل انڈسٹری کے حوالے سے نیویارک ہوٹل انڈسٹری کا اہم ترین پیغام پڑھیں اور جانیں اور ہوٹل ایسوسی ایشن نیویارک سٹی کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے ہوٹلز کو بچانے کے لئے انہیں سپورٹ کریں
نیویارک ( اردونیوز) فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل ممکنہ ہڑتال سے بچنے کے لئے ہوٹل ایسوسی ایشن نیویارک سٹی کی جانب سے یونین معاہدہ کرنے کو سراہا جا رہا ہے ۔ نیویارک سٹی کے مئیر ظہرانی کا بھی کہنا ہے کہ ہوٹل انڈسٹری کا نیا معاہدہ ، ہماری مہمان نواز ی کی صنعت اور ورکرز کے لئے ایک کامیابی ہے ۔
ہوٹل ایسوسی ایشن نیویارک سٹی کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کی یونینائزڈ ہوٹل انڈسٹری میں سینکڑوں ہوٹل شامل ہیں جو زیادہ تر امیگرنٹس پر مشتمل دسیوں ہزار یونین کارکنوں کو ملک بھر کے ہوٹل ملازمین کے مقابلے میں سب سے زیادہ تنخواہیں اور بہترین مراعات فراہم کرتے ہیں۔نیویارک سٹی کے ہوٹل، سیاحت (ٹور ازم)کی اس صنعت کو بھی سہارا دیتے ہیں جو 79 ارب ڈالر زکی معاشی سرگرمی پیدا کرتی ہے اور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے تقریباً سات ارب ڈالر ٹیکس آمدنی فراہم کرتی ہے۔ہوٹل انڈسٹری کے حوالے سے نیویارک ہوٹل انڈسٹری کا اہم ترین پیغام پڑھیں اور جانیں اور ہوٹل ایسوسی ایشن نیویارک سٹی کا کہنا ہے کہ نیویارک سٹی کے ہوٹلز کو بچانے کے لئے انہیں سپورٹ کریں
FIFA World Cup 2026, Hotel Association on New York City , Mayor Zohran Mamdani, New York City Hotels



